Type to search

بزنس

 365 شہروں تک پہنچا جیو کا ٹرو 5جی نیٹ ورک 34 نئے شہر ہوئے کنیکٹ

ڈیٹا کی قیمتیں

نئی دہلی، 15 مارچ۔2023 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مزید 34 شہروں میں اپنا ٹرو 5 جینیٹ ورک لانچ  کردیا ہے۔ مجموعی طور پر، 365 شہر اب  ریلائنس جیو کے  ٹرو 5 جینیٹ ورک سے جڑ چکے ہیں۔  جیو پہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے زیادہ تر نئے منسلک شہروں میں 5جی خدمات پیش کی ہیں۔

جیو ٹرو 5 جی  سے نئے جڑنے والے شہروں کی  فہرست میں آندھرا  پردیش کے  املا پورم،  دھرما ورم، قوالی،  تنوک، تونی،  وینو کونڈا،  ہریانہ  کے  بھوانی، جیند، کیتھل، ریواڑی ، ہماچل پردیش کے دھرمشالہ،  کانگڑا، جموںو کشمیر کے بارہمولہ، کٹھوعہ، کٹرہ،  سوپور، کرناٹک کے  ہاویری،   کاروار،  رانی بینور، کیرل کا  انتی گل، میگھالیہ کا تورہ، اوڈیشہ  کے بھوانی پٹنہ،  جٹانی، کھوردھا، سندر گڑھ،  تاملناڈو کے امبور، چدمبرم،  نمکل،  پودو کوٹئی، رام ناتھ  پورم،  شو کاشی،  تیرو چینگاڑی،  ویلو پورم اور تلنگانہ کا سوریا پیٹ شامل   ہے۔

لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا، “ہمیں 34 نئے شہروں میں  جیو کا ٹرو 5 جی متعارف کرانے پر فخر ہے۔  جیو  کے  انجینئرز ہر ہندوستانی تک ٹرو 5 جی لانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ دسمبر 2023 کے آخر تک،  جیو ہندوستان کے ہر شہر، ہر تعلقہ میں اپنی  ٹرو 5جی خدمات شروع کرے گا۔ ہم ریاستی حکومتوں اور منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں میں تعاون کیا۔

ان شہروں میں  جیو صارفین کو ‘ جیو ویلکم آفر’ کے تحت مدعو کیا جائے گا اور  جیو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1جی بی پی ایس+ رفتار اور لامحدود ڈیٹا ملے گا۔

تیز رفتار، کم تاخیر،  اسٹینڈ  الون  ٹرو 5جی خدمات کے تکنیکی فوائد ان شہروں میں لوگوں اور کاروباری اداروں کے لیے دستیاب ہوں گے، اس طرح سیاحت، مینوفیکچرنگ، ایس ایم ایز، ای گورننس، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، آٹومیشن، کو فروغ ملے گا۔ مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی  ترقی کے نئے مواقع کھلیں گے۔

Tags:

You Might also Like