Type to search

بزنس

جیوفون نیکسٹ 1999روپے کی ڈاون پیمنٹ پر دیوالی سے دستیاب ہوگا

جیوفون نیکسٹ

آسان قسطوں میں چکائی جاسکے گی باقی رقم

 کمپنی نے چار پلانس کے ساتھ بچی رقم کو بنڈل کیا

18 سے 24 مہینے کی ہونگی قسطیں


نئی دلی ۔ 29 اکتوبر (پریس نوٹ) جیو اور گوگل نے آج اعلان کیا کہ دونوں کمپنیوں کے ذریعہ مشترکہ طور سے ڈیزائن کیا گیا طویل المنتظیر جیوفون نیکسٹ،دیوالی سے سٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ یہ دنیا کا سب سے کفایتی سمارٹ فون ہوگا جسے 1,999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر خریدا جاسکے گا ،باقی رقم کا بھگتان 18/24 مہینوں کی آسان قسطوں میں کیا جاسکے گا ۔ جیوفون نےکسٹ کو کمپنی نے خاص طور پر بنے پلانس کے ساتھ بنڈ ل کیا ہے ۔ اس میں گراہک پلانس کے ساتھ ہی جیوفون نیکسٹ کی قسطیں بھی چکا سکتا ہے ۔

پہلا پلان ہے’ آلویج آن پلان‘ اس پلان میں گراہک کو 18 مہینوں کیلئے350 روپے اور 24 مہینوں کیلئے 300 روپے دونوں ہونگے ۔ گراہک کو پلان کے ساتھ 5 جی بی ڈیٹا اور 100 منٹ ہر مہینے وائس کالنگ ملے گی ۔

دوسرا پلان ہے ۔ لارج پلان ۔ اس میں 18 مہینے کی قسط لینے پر 500 اور 24 مہینے کی قسط لےنے پر450 روپے ہر مہینے بھرنے ہونگے ۔ اس پلان کے ساتھ 1.5 جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا اور ساتھ ہی ملے گی ان لمیٹڈ وائس کالنگ ۔

تیسرا پلان ہے;ایکس ایل; پلان ۔ یہ 2 جی بی روزانہ والا پلان ہے جس میں 18 مہینوں کی قسط کے لئے 550 روپے اور 24 مہینوں کی قسط کیلئے 500 روپے ہر مہینے چکانے ہونگے ۔

جو لوگ بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں ان کیلئے ہے ایکس ایکس ایل پلان ۔ اس پلان میں 2;46;5 جی بی ڈیٹا اور ان لمیٹڈ وائس کالنگ ملے گی ۔ اس میں 18 مہینے کےلئے 600 روپے کی قسط اور 24 مہینے کیلئے 550 روپے کی قسط چکانی ہوگی ۔

اس موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی نے کہا’’ گوگل اور جیو کی ٹےمتں بھارتیوں کیلئے تیوہاری موسم کے دوران اس ڈیوائس کو وقت پر لانے میں کامیاب رہی ہیں ۔ کووڈ وبا کی وجہ عالمی سپلائی چین کی چنوتیوں کے باوجود ہم کامیاب رہے ہیں ۔ میرا 1.35 ارب بھارتیوں کی زندگی کو خوشحال، اہل اور مضبوط بنانے کیلئے ڈیجیٹل انقلاب کی طاقت میں گہرا یقین ہے ۔

جیوفون نیکسٹ کی کئی اہم خصوصیات میں ، جس نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ اور ایک جو عام بھارتیں کو سب سے زیادہ مضبوط بنائیگی ۔ بھارت کی انوٹھی طاقت ہمارا زبانی تنوع ہے ۔ وہ بھارتی جو انگریز ی یا اپنی زبان میں مواد کو پڑھنے میں اہل نہیں ہیں ، وہ اس سمارٹ ڈیوائس پر اپنی زبان میں اس کا ترجمہ اور یہاں تک کہ پڑھ بھی سکتے ہیں ۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ ہم’ انڈیا‘ اور ’ بھارت‘ کے درمیان کی کھائی کو پاٹ رہے ہیں ‘’ بھارت‘ کرے گا ڈیجیٹل ترقی ۔ ترقی او ایس کے ساتھ ۔ ‘

میں گوگل میں سندر پچائی اور ان کی ٹیم کو اور ہمارے ملک کے عوام کو اس شاندار دیوالی تحفہ کیلئے تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں ۔ سبھی کو دیپاولی کی نیک خواہشات ۔ ‘

 

اس سے پہلے گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا’’ جیوفون نےکسٹ بھارت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ایک کفایتی سمارٹ فون ہے جو اس یقین سے ترغیب ہے کہ بھارت میں ہر کسی کو انٹر نیٹ کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ اسے بنانے کے لئے ہماری ٹیموں جو پیچیدہ انجینئرنگ اورڈیزائن چنوتیوں کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا پڑا اور میں یہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں کہ لاکھوں لوگ اپنی زندگی اور کمیونٹی کو بہتر بنانے کے لئے ان آلات کا استعمال کیسے کریں گے ۔

جانے مانے صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر سمارٹ فون لانچ کر تہلکہ مچا دیا ہے ۔ جیوفون نیکسٹ نام کا یہ سمارٹ فون ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں تیار کیا گیاہے ۔ کمپنی نے جیوفون نیکسٹ کی کچھ خاص فیچرز سے پردہ اٹھایا ہے ۔

ڈیول سم: جیوفون نےکسٹ میں دو سم سلاٹ دیئے گئے ہیں ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کسی بھی ایک سلاٹ جیو کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کا سم بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن ایک سم سلاٹ میں جیو سم ضرور ڈالنا پڑے گا ۔ دوسری اہم بات ہے کہ ڈیٹا کا کنیکشن صرف جیو سم سے جڑے گا ۔ مطلب یہ کہ دوسری کمپنی کا سم تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن صرف بات کرنے کیلئے ڈیٹا کے لئے جیو نیٹ ورک کا ہی استعمال کرنا ہوگا ۔

ایس ڈی کارڈ سلاٹ: نئے سمارٹ فون میں ڈیول سم سلاٹ کے علاوہ ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ الگ سے دیا گیا ہے ۔ جو 512 جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے ۔

سکرین:5.45 انچ کی ایچ ڈی ٹچ سکین، کورنر گوریلا گلاس ۔ 3 کے ساتھ ۔

فیچرز:2 جی بی ریم،32 جی بی انٹرنل میموری،512 جی بی تک سپورٹ کرنے والا ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ملٹی ٹاسکنگ کیلئے 64 بٹ سی پی یو کے ساتھ کواڈ کور کیو ایم ۔ 215 چپ سیٹ ۔

کیمرہ: 13 میگا پکسل کا ریئر اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ، نائٹ موڈ، پوٹریٹ موڈ اور ایچ ڈی آر موڈ سے لیس، بھارتیوں کیلئے خاص لینس فلٹر جیسے کہ دیوالی فلٹر ۔

بیٹری:3500 ایم اے ایچ کی بیٹری، کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک بار پوری طرح چارج کرنے پر یہ 36 گھنٹے تک کام کرے گی ۔

ہاٹ سپاٹ بنایا جاسکے: کمپنی نے پہلے جیوفون کے عطر جیوفون نیکسٹ کو ہاٹ سپاٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا ۔

آپٹی مائزڈ ایپس: جیو اور گوگل نے اپنی پری لوڈیڈ ایپس کو آپٹی مائزڈ کیا ہے تاکہ جیو فون نیکسٹ کی پرفارمینس شاندار بنی رہے ۔

وائس اسسٹنٹ: وائس اسسٹنٹ یوزرس کو ڈیوائس کو آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے ( جیسے ایپ کھولیں ، سیٹنگ کو منیج کریں وغیرہ) ساتھ ہی انٹر نیٹ سے معلومات ، کنٹنٹ آسانی سے اپنی زبان میں حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پڑھیں ۔ سنیں : تہ استعمال کرنے والوں کو اس زبان میں بول کر میٹریل کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جسے وہ سمجھ سکتے ہیں ۔

ترجمہ: استعمال کرنے والوں کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی سکرین کا ترجمہ کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ یوزرس کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی مواد کو پڑھنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔

جیو اور گوگل ایپس پری لوڈیڈ: ڈیوائس میں سبھی دستیاب اینڈرائڈ ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جسے گوگل پلے اسٹور کے ذریعہ ڈیوائس میں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح پلے اسٹور پر دستیاب لاکھوں ایپس میں سے وہ کسی بھی ایپ کو چننے کوآزاد ہیں ۔ یہ کئی جیو اور گوگل ایپس کے ساتھ پری لوڈیڈ بھی آتا ہے ۔

آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ گریڈ: جیوفون نیکسٹ آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ رہتا ہے ۔ اس کے ایکسپیرینس وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے ۔ یہ انٹرنیٹ سے جڑی پریشانیوں سے بچانے والے سیکورٹی اپ ڈیٹ کے ساتھ بھی آتا ہے ۔

Tags:

You Might also Like