Type to search

بزنس

جیو صارفین نے تاریخ رقم کی، ایک ماہ میں 10 بلین جی بی ڈیٹا خرچ ڈالا

ریلائنس ٹاور

l ہر صارف ماہانہ 23.1 جی بی ڈیٹا استعمال کر رہا ہے
lجیوٹرو 5 جی رول آؤٹ اور فائبر کیبل کنکشن سےبڑھی مانگ
lدو سالوں میں ڈیٹا کی کھپت میں 1.8 گنا اضافہ ہوا
l جیو نیٹ ورک کے صارفین ہر ماہ 1,003 منٹ بات کر رہے ہیں


نئی دہلی، 23 اپریل، 2023 (پریس نوٹ) جیوصارفین نے ایک مہینے میں 10ایگزابائٹس یعنی 10 بلین جی بی ڈیٹا استعمال کر ڈالا ۔ یہ اعداد و شمار کتنا بڑا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2016 میں جب ریلائنس جیو نے ٹیلی کام سیکٹر میں قدم رکھا تو پورے ملک کے سبھی دستیاب نیٹ ورکس پر ڈیٹا کھپت صرف 4.6 ایگزابائٹس تھی ایک مہینے کی نہیں پورے سال کی۔

ہندوستان میں پہلی بار کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کے نیٹ ورک پر ایک ماہ میں 10 ایگزابائٹ ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے۔ جیو نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت کا اعداد و شمار مارچ کی سہ ماہی میں 30.3 ایگزابائٹس تھا۔ ریلائنس جیو نے اپنے سہ ماہی نتائج میں اس کا انکشاف کیا ہے۔

جیو ٹرو5 جی رول آؤٹ نے ڈیٹا کی کھپت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جیو صارفین اب ہر ماہ اوسطاً 23.1 جی بی ڈیٹا خرچ کر رہے ہیں۔ جو دو سال پہلے تک صرف 13.3 جی بی ماہانہ تھا۔ یعنی، ہر جیو صارف 2 سال پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً 10 جی بی زیادہ ڈیٹا استعمال کر رہا ہے۔ جیو نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت کی یہ اوسط ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

سہ ماہی نتائج کے مطابق، مارچ 2023 تک، جیو نے 60 ہزار سائٹس پر 3.5 لاکھ سے زیادہ 5جی سیل انسٹال کردیئے تھے۔ ملک بھر میں 2,300 سے زیادہ شہر اور قصبے 5جی کوریج کے تحت آ چکے ہیں اور جیو صارفین کی ایک بڑی تعداد 5جی خدمات استعمال کر رہی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیو بہت تیزی سے 5جی متعارف کروا رہا ہے۔ دنیا بھر میں 5جی رول آؤٹ کی ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔ کمپنی 2023 کے آخر تک ملک بھر میں 5جی کوریج فراہم کرنا چاہتی ہے۔

5G رول آؤٹ کے ساتھ، کمپنی ایئر۔ فائبر کے آغاز کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ جیو نے بتایا کہ اس کی لانچ اگلے چند مہینوں میں ممکن ہے۔ ریلائنس جیو کا مقصد 10 کروڑ گھروں کو فائبر اور ایئر فائبر سے جوڑنا ہے۔

نتائج میں کچھ اور اہم چیزیں بھی سامنے آئیں، جیسے جیو کی فی صارف اوسط آمدنی (ARPU) بڑھ کر 178.8 روپے ہو گئی ہے۔ ہر روز صارفین کمپنی کے نیٹ ورک پر 1,459 کروڑ منٹ کی بات چیت (وائس کالنگ) کر رہے ہیں۔ جیو نیٹ ورک سے جڑے ہر فون پر ہر ماہ تقریباً 1,003 منٹ کی کالنگ کی جا رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like