Type to search

بزنس

21.9 ایم بی پی ایس کی 4جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے ساتھ جیو ٹاپ پر ۔ ٹرائی

ڈیٹا کی قیمتیں

۔ 4 جی اپ لوڈ سپیڈ میں وی آئی انڈیا پہلے نمبر پر، ٹرائی نے اکتوبر ماہ کے اعداد و شمار جاری کئے
۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 8.7ایم بی پی ایس وی آئی انڈیا سے 6.3ایم بی پی ایس زیادہ ہے
۔ گذشتہ کئی مہینوں سے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں وی آئی انڈیا دوسرے تو ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر


نئی دہلی ۔ 15 نومبر ۔ 2021 (پریس نوٹ( ارب پتی مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اوّل ثابت ہوئی ہے ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) ٹرائی کے ذریعہ جاری اکتوبر ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 21.9ایم بی پی ایس ماپی گئی ۔ ستمبر ماہ کے مقابلے اس میں 1 ایم بی پی ایس کا اُچھال دیکھنے کو ملا ۔ ستمبر ماہ میں جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 20.9ایم بی پی ایس تھی ۔

ٹیلی کام شعبہ کی اہم تین کمپنیوں کی 4 جی سپیڈ میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اور ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسطا4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈا فون ۔ آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فرق سے مات دی ہے۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئرٹیل سے 8.7ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.3ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں مسلسل نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے ۔

ریلائنس جیو سے پچھڑنے کے باوجود ایئرٹیل نے 13.2ایم بی پی ایس 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ درج کی ہے۔ ستمبر کے مقابلے اس کی سپیڈ میں 1.3ایم بی پی ایس کی معمولی بڑھوتری ہوئی۔ اس بڑھوتری کے باوجود ایئرٹیل مسلسل گذشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے ۔

ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون آئیڈیا کے طورپر کام کررہے ہیں لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ دکھاتا تھا ۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے ہیں ۔

ووڈافون ۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبرماہ میں کمپنی کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں 1.2ایم بی پی ایس کی بڑھوتری درج کی گئی ۔ اکتوبر میں وی ۔ آئی انڈیا کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 15.6ایم بی پی ایس ناپی گئی لگتا ہے وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئر ٹیل کو مستقل طور پر تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔ کمپنی لگاتاردوسری پوزیشن پر بنی ہوئی ہے ۔

ڈاون لوڈ کی طرح اوسط4 جی اپ لوڈ سپیڈ میں بھی بھارتی ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ اکتوبر ماہ میں کمپنی کی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.2ایم بی پی ایس ناپی گئی ۔ 7.6ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا ۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 6.4ایم بی پی ایس رہی ۔

ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی کیلکولیشن مائی سپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا کئے گئے ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔

Tags:

You Might also Like