Type to search

بزنس

4جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں جیو کی بادشاہت برقرار، اپ لوڈ میں وی آئی انڈیا نے بازی ماری: ٹرائی

ریلائنس ٹاور

۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 4 گنا تو وی آئی انڈیا سے 3گُنا سے بھی زیادہ ہے

۔ 5 ماہ میں قریب %30 گری ایئر ٹیل کی ڈاون لوڈ سپیڈ

۔ ایئر ٹیل 4 جی اپ لوڈ  اور ڈاون لوڈ سپیڈ میں تیسرے نمبر پر کھسکا


 نئی دلی۔09 جولائی۔2021(پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ  کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا)  کو ایک بار پھر بھاری فاصلے سے مات دی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا  (TRAI)  کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ریلائنس  جیو کی اوسط  ڈاون لوڈ  سپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ گذشتہ ماہ یعنی مئی میں جیو  کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ  سپیڈ 20.7 ایم بی پی ایس تھی۔  گذشتہ کئی مہینوں سے ریلائنس کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 ریلائنس جیو 4 جی ڈاون لوڈ  سپیڈ میں مسلسل نمبر ون کی پوزیشن  پر قابض ہے۔ جون کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریلائنس جیو  کی 4 جی  ڈاون لوڈ سپیڈ  اپنے حریفوں سے کئی گنا زیاد ہ ہے۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ مئی کے 4.7 ایم بی  پی ایس کے مقابلہ جون میں 5.0 ایم بی پی ایس  رہی۔ حالانکہ ایئر ٹیل نے معمولی بڑھت درج کی لیکن ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ سپیڈ کے مقابلے یہ چار گنا سے بھی زیادہ  کم رہی۔ فروری 2021 کے مقابلے بھارتی ایئر ٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں قریب 30 فیصدی کی گراوٹ درج کی گئی ہے اور وہ لُڑھک کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیاہے۔

  ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام  کرلیا تھا اور اب وہ ووڈا فون۔  آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں  لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ الگ دکھاتا تھا۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں  کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع  کردی ہے۔

  وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مئی ماہ میں کمپنی کی اوسط  ڈاون لوڈ  سپیڈ 6.3 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی جو معمولی بڑھت  کے ساتھ جون میں 6.5  ایم بی پی ایس رہی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئر ٹیل  کو تیسرے نمبر پر  دھکیل  کر دوسرا مقام  حاصل کیا  ہے لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے کہیں نہیں ٹھہرتی ۔ ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ سپیڈ وی آئی انڈیا  سے 3  گنا سے بھی زیادہ ہے۔

 جون میں 6.2   ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 4.8 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئر  ٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنی کی  مئی ماہ کی اوسط  ڈاون لو ڈ سپیڈ 3.9 ایم بی  پی ایس  ناپی  گئی۔

 ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی شماری مائی سپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا  رئیل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like