Type to search

بزنس

جیو پلیٹ فارمس دنیا کی 100 سب سے اثردار کمپنیوں میں شامل

جیو اسپیڈ

نئی دہلی۔ 28، اپریل 2021 (پریس نوٹ) مکیش انبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارمس نے ’ ٹائم میگزین کی 100 سب سے اثر دار کمپنیوں کی لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔ لسٹ میں جیو پلیٹ فارمس کا نام بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کیلئے شامل کیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین نے کہا ’’ گذشتہ کچھ برسو ں میں جیو نے بھارت کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ جیو سب سے کم شرحوں پر 4 جی سروس دے رہی ہے۔ 1 جی بی ڈیٹا ریلائنس جیو 5 روپے کی کفایتی قیمت پر بیچ رہی ہے۔

میگزین نے مزید کہا ’’ دنیا بھر کے سرمایہ کار ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔ وہ ریلائنس جیو کے 41 کروڑ گراہکوں تک پہنچ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ گذشتہ سال جیو میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے، یہ جیو کے تیزی سے بڑھتی بنیاد کی قیمت اور صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس فیس بُک کے ساتھ کر وہاٹس ایپ بیسڈ ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم تیار کررہاہے۔ وہیں کفایتی 5 جی سمارٹ فون بنانے کیلئے ریلائنس جیو گوگل کے ساتھ کام کررہا ہے۔‘‘

جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کو بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے انوویٹرس کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جیو پلیٹ فارم بھارت کی واحد کمپنی ہے جس نے انوویٹرس کیٹگری میں جگہ بنائی ہے، اس کیٹگری میں نیٹ فلکس، نٹینڈو، ماڈرنا، دی لیگو گروپ، سپوٹی فائی جیسی دیگر عالمی کمپنیاں ہیں۔

لسٹ میں ریلائنس جیو کے علاوہ بھارت سے تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی بائجوس بھی شامل ہے۔ فہرست میں صحت دیکھ بھال، تفریح، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں ۔ میگزین کے مطابق، جوازیت، اثر و رسوخ، تخلیق، قیادت، بلند حوصلہ جاتی منصوبہ اور کامیابی سمیت اہم عناصر کے تجزیہ کے بعد فہرست تیار کی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like