Type to search

بزنس

جیو کا دھماکہ، 1999 میں نیا جیو فون اور 2 سال تک فری کالنگ

جیو فون 1999

نئی دلی، 26 فروری (پریس نوٹ) ریلائنس جیو، جیو فون گراہکوں کیلئے ایک ’ نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے۔ یہ ایک بنڈل پلان ہے،

جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک کو 1999 روپے چکانے ہونگے ساتھ ہی اسے 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔

دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں گراہک کو جیو فون کے ساتھ 1 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔

آفر میں موجودہ جیو فون گراہکوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپے چکانے پر انہیں ایک سال تک رچارج کے جھنجھٹ سے مکتی ملے گی۔

ان لمیٹڈ کالنگ اور 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ آفر 1 مارچ سے پورے بھارت بھر میں لاگو ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو رٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتا ہے۔

30 کروڑ 2 جی گراہکوں کی حالت کافی خراب بنی ہوئی ہے۔ جہاں سمارٹ فون گراہکوں کو اکثر کالنگ کیلئے کوئی پیسہ نہیں دینا ہوتا وہیں وائس کالنگ کیلئے فیچر فون گراہک کو2 جی استعمال کرتے ہیں انہیں 1.2 روپے سے 1.5 فی منٹ تک چکانا پڑتا ہے۔

وہیں کنیکشن چالو رکھنے کیلئے بھی 50 روپے ماہانہ تک چکانے پڑتے ہیں۔ جیو نے اس آفر کو 2 جی مکت بھارت کیلئے بڑا قدم بتایا ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں جیو فون رکھنے والوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ جیو کی نظر ان 30 کروڑ2 جی گراہکوں پر ہے جو فیچر فون استعمال کرتے ہیں۔

اس موقع پر بولتے ہوئے، ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر شری آکاش انبانی نے کہا کہ’’ جب دنیا 5G انقلاب کی دہلیز پر کھڑیہے۔ تب بھارت میں 30 کروڑ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وہ انٹر نیٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ پچھلے 4 برسوں میں جیو نے انٹر نیٹ کو سبھی تک پہنچایا ہے اور ہر بھارتی کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا ہے۔

ٹیکنالوجی اب کچھ چنندہ لوگو ں کا خاص اختار نہیں رہ گیا ہے۔ نیو جیو فون 2021 آفر اس سمت میں اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ جیو میں ہم اس ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو مٹانے کا کام جاری رکھیں گے۔‘‘

جیو فون کو ان کے سستے دام اور اچھی بیٹری کی وجہ سے زیادہ مقولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس فیچر فون کا استعمال اس وقت بھارت کی ایک بڑی آبادی کررہی ہے۔

اس سیرز میں ابھی تک کمپنی نے دو فون کو لانچ کئے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا فون جیو فون تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے جیو فون 2 لانچ کیا۔

یہ فیچر فون سیل چارٹ میں سب سے اوپر ہے اور حال میں فیچر فون بازار میں سرکردہ ہے۔ ریلائنس جیو نے جیو فون کو ’ انڈیا کا سمارٹ فون‘ کے نام سے برانڈ کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like