Type to search

بزنس

جیو کی نئی طاقتور 4 جی جیو بُک لانچ

جیو بُک لانچ

16,499 روپے ملے گی جیو بُک۔ 5اگست 2023  سے ہوگی دستیاب

 بھارت کی پہلی لرننگ بُک ریلائنس ڈیجیٹل سٹور اور امیزن سے خریدی جاسکتی ہے


 ممبئی۔ 31؍  جولائی (پریس نوٹ) ریلائنس رٹیل نے اپنی نئی طاقتور 4 جی  نئی جیوبُک لانچ  کی ہے۔  ہرعمر کے شخص کیلئے بنی اس لرننگ بُک میں کئی خاصیت ہیں۔

جیو بُک میں ایڈوانس جیو او ایس آپریشن سسٹم ہے۔ اس کی ڈیزائن سٹائلش اور فیچر کنیکٹڈ ہیں۔  جیو بُک ہر عمر کے شخص کیلئے  سیکھنے کا ایک الگ ہی تجربہ ہوگی۔ آن لائن کلاس میں حصہ لینا ہو، کوڈنگ سیکھنی ہو یا پھر کوئی نیا کام سیکھنا جیسے یوگ سٹوڈیو شروع کرنا  یا پھر آن لائن ٹریڈنگ، جیو بُک میں ایسے کئی کام کرنے  میں آپ  مدد  کرسکتی ہے۔

 

 

 

 ریلائنس رٹیل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’’ ہماری مسلسل یہ کوشش رہتی ہے کہ ہم آپ کیلئے کچھ  ایسا لائیں جو  نیا سیکھنے میں مدد کرے اور زندگی  کو آسان اور سہل بنائے۔ نئی جیو بُک ہر عمر کے شخص کیلئے بنی ہے۔

اس میں کئی ایڈوانس فیچر ہیں اور  کنیکٹ کرنے کیلئے کئی طریقے  ہیں۔ جیو بُک  سیکھنے کے طریقہ میں انقلابی تبدیلی ہوگی۔ لوگوں کیلئے ترقی کے نئے  طریقے  لائے  گی او رآپ کو نیا ہُنر بھی سکھائے گی۔‘‘

 

 

 

 

 ترجمان نے بتایا کہ 4 جی ایل ٹی ای اور ڈیول بینڈ وائی فائی سے جڑ سکتی ہے۔  بھارت کے کونے کونے میں بغیر کسی پریشانی کے انٹر نیٹ  کے ذریعہ سیکھنے کا یہ آسان طریقہ  ہے۔  جیو بُک میں انٹر فیس انٹریٹیو ہے، اس میں سکرین ایکسٹینشن کا متبادل ہے۔

وائر لیس پرنٹنگ  کے ساتھ سکرین پر ایک ساتھ کئی  ورک کئے جا سکتے ہیں۔ انٹیگریٹڈ  چیٹ باٹ، جیو ٹی وی ایپ پر تعلیم سے متعلق پروگرام  دستیاب ہونگے۔

جیو گیمز کے علاوہ  جیو  بیان کے ذریعہ  کوڈنگ،  طلبا کیلئے سی اور سی سی  پلس ، جاوا پائتھان اور پرل  جیسی  فیچر بھی اس جیو بُک میں دستیاب  ہونگی۔

 

 

 

 ترجمان کے مطابق سٹائلش ڈیزائن میٹ فنش، الٹرا سلم اور وزن میں صرف 990 گرام والی جیو بُک کی قیمت  صرف 16,499  رکھی گئی ہے جو ریلائنس ڈیجیٹل اسٹور سے یا آن لائن اور امیزن سے خریدی جاسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like