Type to search

بزنس

جیو پلیٹ فارم کی 9.99 فیصد حصہ داری خریدے گا فیس بک، 43574 کروڑ میں ہوگا سودا

جیو اسپیڈ

بزنس ڈسک،22(بھاشا) سوشل میڈیا علاقے کی بڑی امریکی کمپنی فیس بک نے مکیش امبانی کے قیادت والے ریلائنس انڈسٹری گروپ کی کمپنی جیو پلیٹ فارمس لمیٹیڈ کی 9.99 فیصدی حصہ داری خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کمپنیوں نے چہارشنبہ کو یہ اعلان کیا۔ بیان کے مطابق یہ سودا 43574 کروڑ روپے (5.7 ارب ڈالر) کا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے ٹیلی کام نیٹ ورک جیو کی سو فیصدی حصہ داری جیو پلیٹ فارمس لمیٹیڈ کے پاس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ ، جیو پلیٹ فارمس لمیٹیڈ جیو پلیٹ فارمس اور فیس بک نے جیو پلیٹ فارمس میں فیس کی طرف سے 43574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا پکا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدہ میں جیو پلیٹ فارمس کا تخمینہ 4.62 لاکھ کروڑ روپے 65.95 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

اس طرح جیو پلیٹ فارمس میں فیس بک کی حصہ داری 9.99 فیصدی ہوگی۔ اس معاہدہ کے بعد جیو پلیٹ فارم میں چھوٹے حصہ داروں کی شیئر ہولڈرس میں فیس بک کی حصہ داری سب سے ذیادہ ہوگی۔

Tags:

You Might also Like