Type to search

بزنس

جیو نے شروع کی 5جی لانچ کی تیاری

ریلائنس ٹاور

خریدا 57 ہزار کروڑ کا سپیکٹرم


نئی دلی۔ 2مارچ ۔ دو دن چلی محکمہ ٹیلی مواصلات کی سپیکٹرم نیلامی منگلوار کو ختم ہوگئی۔ ریلائنس جیو نے سبھی 22 سرکلوں میں سپیکٹرم خریدا ہے۔ ریلائنس جیو کے ذریعہ خریدے گئے سپیکٹرم کی کل قیمت 57123کروڑ روپے ہے۔ اس خرید کے بعد ریلائنس جیو کے پاس کل 1717 میگا ہرٹز ( اپ لنک+ ڈاون لنک) ہوجائے گا جو پہلے کے مقابلے 55 فیصد ی زیادہ ہے۔سپیکٹرم کی خرید سے ریلائنس جیو کو اور مضبوطی ملنے کی امید ہے۔

ریلائنس جیو نے جو سپیکٹرم خریدا ہے اس کا استعمال 5 جی سروس دینے کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ ریلائنس جیو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے سودیشی 5 جی تکنیک تیار کرلی ہے جسے امریکہ میں ٹسٹ کرلیا گیاہے۔ ریلائنس کے مالک مکیش انبانی نے بھی اسی سال 5 جی لانچ کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر بولتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش انبانی نے کہا کہ’’ جیو نے بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب لا دیاہے ، بھارت ڈیجیٹل ۔ لائف کو تیزی سے اپنانے والا ملک بن گیاہے۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اپنے موجود گراہکوں کے ساتھ ساتھ ہم ڈیجیٹل خدمات سے جڑنے والے ممکنہ 30 کروڑ یوزرز کو بہترین ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرسکیں۔ ہم بھارت میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو اور توسیع دینے کیلئے تیار ہیں اور ساتھ ہی 5 جی رول آوٹ کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں۔‘‘

بھارت میں پانچ سال میں ٹیلی کام سپیکٹرم کی پہلی نیلامی منگلوار کو 77,814.80 کروڑ روپے کے سپیکٹرم خریدن کے ساتھ ختم ہوئی، جس میں زیادہ تر سپیکٹرم مکیش انبانی کی ریلائنس جیو نے خریدا۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعہ سپیکٹرم کی قیمتوں کا بھگتان آئندہ18 سالوں میں کیا جائے گا۔ حریفوں کے مقابلہ ریلائنس جیو مضبوط پوزیشن میں ہے کیونکہ جیو کے پاس اوسطاً 15.5 برسوں کیلئے سپیکٹرم دستیاب ہے۔

Tags:

You Might also Like