Type to search

بزنس

جیو۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کو موبلٹی سروس

ایم جی موٹر جیو۔ بی پی

نئی دہلی، 15 جون۔2022 (پریس نوٹ) جیو ۔ بی پی اور زومیٹو کے درمیان بدھ کو ہوئےایک معاہدے کے تحت، زومیٹو کے الیکٹرک وہیکلوں کے لیے نقل و حرکت کی خدمات فراہم کرے گا۔

ساتھ ہی جیو۔بی پی پلس’ برانڈیڈ بیٹری سویپنگ اسٹیشنوں کا فائدہ بھی زومیٹو کے الیکٹرک وہیکل اٹھاپائیں گے۔ دراصل زومیٹو نے 2030 تک 100 فیصدیالیکٹرک ڈیلیوری گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ریلائنس او ربی پیکی طاقتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، جیو۔ بی پی ایک ایسا ایکو سسٹم بنا رہا ہے جس سے ای وی ویلیو چین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔

پچھلے سال، جیو۔ بی پی نے ہندوستان میں دو سب سے بڑے ای وی چارجنگ ہبس کا آغاز کیا۔ کمپنی کا برقی نقل و حرکت کا کاروبار، ہندوستانی صارفین کو چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جو جیو۔ بی پی پلس برانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔ گاہک جیو ۔ بی پی پلس موبائل ایپ پر قریبی چارجنگ اسٹیشن آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔

اعلی کارکردگی والی بیٹریاں، گاڑیوں کی بہتر آن روڈ رینج اور صرف چند منٹوں میں بیٹری بدلنے کی سہولت ای وی کو دو اور تین پہیوں کے لیے ایک بہترین آپشن بناتی ہے۔ خاص طور پر ڈیلیوری سیگمینٹ کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like