Type to search

بزنس

جیو کا الزام : کسان آندولن کی آڑ میں جھوٹی پبلسٹی کررہی ہیں ایئر ٹیل اور ووڈا۔ آئیڈیا

نئی دہلی۔14؍ دسمبر۔ (پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو خط لکھ کر ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی شکایت کی ہے۔ ریلائنس جیو کا الزام ہے کہ ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل، پنجاب کے کسان آندولن کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ٹیلی کام سکریٹری ایس کے گپتا کو لکھے خط میں ریلائنس جیو نے ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے ٹرائی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل شمالی ہند کے مختلف حصوں میں صارفین کو اپنی طرف کھینچنے کیلئے غیر اخلاقی راستے اپنا رہے ہیں۔ کسان آندولن سے پیدا ہوئے غم وغصہ کا فائدہ اٹھانے کیلئے یہ کمپنیاں جھوٹی پبلسٹی کا سہارا لے رہی ہیں۔ ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر کو بھی اس نے ٹرائی کو ایک دیگر خط لکھ کر اپنا اعتراض درج کرائی تھی ، لیکن اس کے باوجود ان دونوں کمپنیوں کو قانون کو ٹھینگا دکھاکر انی منفی پبسلٹی کو قائم رکھا ہے۔

ریلائنس جیو کا الزام ہے کہ یہ دونوں مخالف کمپنیاں اپنے ملازمین، ایجنٹس اوررٹیلرز کے ذریعہ ریلائنس کے خلاف منفی کمپین چلا رہی ہیں۔ گراہکوں کو غلط طریقے سے للچا کر ریلائنس جیو سے پورٹ کرانے کی کوششوں کی بھی جیو نے مخالفت کی ہے۔ ایئر ٹیل اور ووڈا ۔ آئیڈیا گراہکوں کو کس طرح گمراہ کررہے ہیں کہ اس کے فوٹو اور ویڈیو ثبوت بھی ریلائنس جیو نے ٹرائی کو سونپے ہیں۔

ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل خود کو کسانوں کا حامی اور ریلائنس جیو کو کسان مخالف بتا کر آندولن کو ہوا دینے کا کام کررہی ہیں۔ ریلائنس جیو نے الزام لگایا ہے کہ دونوں کمپنیاں پورے ملک میں جیو کے خلاف جھوٹی پرچار کرنے میں لگی ہیں۔ اس سے ریلائنس جیو کی چھوی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like