Type to search

بزنس

ریلائنس جیو کی بادشاہت برقرار، مئی میں جوڑے 31 لاکھ صارفین

ریلائنس ٹاور

• جیو کے کل کنکشن 40 کروڑ 87 لاکھ سے تجاوز کر گئے
• ووڈا۔آئیڈیا میں تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار کنکشن گھٹے، ایئرٹیل میں 10.27 لاکھ کا اضافہ
• ملک کے وائرلیس صارفین کی تعداد 114کروڑ 55 لاکھ ہوئی
79• لاکھ 70 ہزار نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے لیے درخواست دی


نئی دہلی، 19 جولائی2022 (پریس نوٹ) ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 میں ریلائنس جیو نے اپنے نیٹ ورک میں 31 لاکھ 11 ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا ہے۔ ریلائنس جیو 40.87 ملین صارفین کے ساتھ ٹیلی کام سیکٹر میں پہلے نمبر پر ہے۔

ملک کی بڑی کمپنی ووڈا آئیڈیا یعنی وی آئی کو مئی کے مہینے میں ایک بار پھر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی میں 7 لاکھ 60 ہزار صارفین نے ووڈا آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑ دیا۔ تقریباً 25.84 ملین صارفین کے ساتھ، یہ مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ صارفین کے معاملے میں بھارتی ایئرٹیل نمبر دو پر ہے۔

ایئرٹیل نے مئی میں 10 لاکھ 27 ہزار صارفین کو شامل کیا ہے۔ مئی میں ایئرٹیل صارفین کی کل تعداد 36 کروڑ 21 لاکھ کے قریب تھی۔

وائرلیس سبسکرائبر یعنی ہندوستان کے موبائل کنکشن مارکیٹ میں ریلائنس جیو 35.69 فیصد سبسکرائبرس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارتی ایئر ٹیل 31.62% اور ووڈا فون ۔ آئیڈیا 22.56 فیصدی بازار حصہ داریکے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بی ایس این ایل 9.85 فیصدحصہ داری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹرائی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مئی میں کل موبائل کنکشن میں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی میں تقریباً 28 لاکھ 45 ہزار نئے کنکشن جوڑے گئے ہیں۔ دیہی سبسکرپشن کی تعداد میں بھی تقریباً 20 لاکھ 77 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا۔ مئی میں دیہی ہندوستان میں کنکشن کی کل تعداد 51.88 ملین سے بڑھ کر 52.09 ملین ہوگئی ہے۔

ملک میں وائرلیس صارفین کی تعداد 114کروڑ 55لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مئی کے مہینے میں کل 79 لاکھ 70 ہزار صارفین نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے لیے درخواستیں دیں۔

Tags:

You Might also Like