Type to search

بزنس

جیو کے دم پر بڑھ رہی ہے انڈسٹری کی 4جی ڈاؤن لوڈ سپیڈ

جیو اسپیڈ

ٹرائی نے ستمبر ماہ کے اعداد و شمار جاری کئے

l جیو کی4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے9 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے6.5ایم بی پی ایس زیادہ ہے

l گذشتہ کئی مہینوں سے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں وی آئی انڈیا دوسر ے تو ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر


نئی دلی ۔ 18 اکتوبر (پریس نوٹ) 4 جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری ہے کےونکہ ریلائنس جیو کے دم پر ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ بڑھ رہی ہے ۔ ملک کی تین بڑی کمپنیوں کی 4 جی سپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے ۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے مےں ایئر ٹیل اور وی آئی ( ووڈافون ۔ آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فرق سے مات دی ہے ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈےا(;TRAI) کے حالیہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر مےں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 20.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی ۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 9 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.5 ایم بی پی ایس زیادہ رہی ۔ گذشتہ ماہ یعنی اگست کے مقابلے جیو کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے پچھلے ماہ سپیڈ18.2ایم بی پی ایس ناپی گئی تھی ۔ ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں لگاتار نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے ۔

ریلائنس جیو نے اپنے حریفوں سے بڑا فاصلہ بنائے رکھا، ستمبر ماہ میں ایئر ٹیل، ریلائنس جیو سے9 ایم بی پی ایس پچھڑ گےا ۔ ایئر ٹیل نے11.9 ایم بی پی ایس 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ درج کی ۔ اگست کے مقابلے اس بڑھوتری کے باوجود ایئر ٹیل مسلسل گذشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے ۔

ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون ۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہےں لےکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ ۔ الگ دکھاتا تھا ۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنےوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈےا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے ہیں ۔

ووڈافون ۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبرماہ میں کمپنی کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں 5.4 ایم بی پی ایس کی بڑھوتری درج کی گئی ۔ ستمبر میں وی ۔ آئی انڈیا کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 14.4 ایم بی پی ایس ناپی گئی ۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی اور قریب 6.5 ایم بی پی ایس سے پچھے چھوٹ گئی ۔

ستمبر میں 7.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا ۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 6.2ایم بی پی ایس رہی ۔ ایئر ٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا ۔ کمپنی کی ستمبر ماہ کی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 4.5ایم بی پی ایس ناپی گئی ۔

ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی سپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔

Tags:

You Might also Like