Type to search

Uncategorized جرائم و حادثات

جھارکھنڈ : بس کھائی میں گری‘ اب تک 6 کی موت‘ 39 زخمی

جھارکھنڈ/25جون(اردو پوسٹ) جھارکھنڈ کے گرہوا ضلع میں منگل کو ہوئے بس حادثے میں ابھی تک 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اور 39 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بس چھتیس گڑھ کے امبیکا پور سے garhwa آرہی تھی۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اچانک ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی اور بس کھائی میں جاگری۔ ابھی بھی مقام حادثہ پر لوگوں کو بچانے کا کام جاری ہے۔ کئی لوگوں کے دبے ہونے کے امکان ہے۔ مقامی لوگوں اور پولیس انتظامیہ لوگوں کو بچانے کے کام میں لگے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اب تک 6 لوگو ں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

jharkhand-garhwa-bus-collapses

جھارکھنڈ بس حادثے کی تصویر

یہ حادثہ رات قریب 2 بجے اس وقت ہوا جب بس بے قابو ہوتے ہوئے انراج کھائی میں ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے کھائی میں پلٹ گئی۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک ایک خاتون کی نعش نکالی جاچکی ہے۔ جبکہ درجنوں ابھی بھی بس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ادھر قریبی ہاسپٹل میں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ جس میں کئی لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Tags: