Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا وائرس کا قہر دیکھ کر جینیفر ونگٹ نے فینس کے نام لکھا نوٹ

ٹی وی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جینیفر ونگٹ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے سرخیاں بٹور رہی ہے، اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ ٹی وی کی اس حسینہ کو یہ بیماری ہوگئی تو آپ غلط سوچ رہے ہیں، دراصل جینیفر ونگٹ نے اپنے فینس کو کورونا وائرس سے بچنے کا مشورہ دیا ہے، اس کام کو کرنے کے لیے جینیفر ونگٹ نے اپنی گلیمرس تصویروں کا سہارا لیا ہے-

جینیفر ونگٹ نے فینس کو صاف انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی حالت میں اپنے چہرے پر ہاتھ نہ لگائے اس سے کورونا وائرس پھیلنے کی امید ذیادہ ہوجاتی ہے- اپنی ایک اور تصویر میں جینیفر ونگٹ نے کہا کہ اس وقت سب کو جانوروں سے دور رہنا ہے، اس بیماری سے ڈرنے کی جگہ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، جینیفر نے اپنے فینس کو بار بار سینیٹائزر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اور لوگوں سے دور رہنے کو کہا ہے-

فینس کو جینیفر ونگٹ کا یہ کیریئنگ نچیچر کافی پسند آرہا ہے، تبھی تو جینیفر ونگٹ کی تصویروں پر کمنٹس کی برسات ہورہی ہے، جینیفر ونگٹ اپنی ہر تصویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہے- جینیفر ونگٹ اپنے فینس کو ہر تصویر کے ساتھ ساتھ نصیحت دیتی نظر آئی ، اپنے فینس کو کسی مصبیت میں نہیں دیکھنا چاہتی جینیفر ونگٹ، جینیفر ونگٹ ان دنوں سیریل بے حد 2 کی وجہ سے سرخیو ںمی ںہے، یہ شو جلد ہی ٹی وی سے الوداع کرنے والا ہے-

بتادیں کہ جینیفر نے اپنے کیریئر کی شروعات 12 سال کی عمر میں بطور بچی پیشہ ور فن کار راجا کو رانی سے پیار ہو گیا فلم سے کی تھی- انہیں ایسٹرن آئی” میگزین میں جینیفرونگٹ کو 2012ء میں، ایشیا کی سب سے زیادہ سیکسی عورتوں کی فہرست میں 21واں نمبر دیا گیا۔

Tags:

You Might also Like