Type to search

ٹی وی اور فلم

بے حد 2 کے لیے جنیفر وینگت لے رہی ہے موٹی رقم

ٹی وی ڈسک، 12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بے حد 2 کی شروعات ہوچکی ہے- شو 2 ڈسمبر 2019 سونی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے- بے حد کے پہلے سیزن میں جنیفر وینگت کے ساتھ کوشل ٹنڈن ارجن شرما کے کردار میں نظر آئیں گے، لیکن بے حد 2 میں کوشل نے واپسی نہیں کی ہے- انکی جگہ اس بار میل ایکٹر کے طور پر شیوانی نارنگ نظر آرہے ہیں، شو میں انہیں رودر رائے کے کردار میں دیکھا جارہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ دونوں ہی شو میں موٹی فیس لے رہی ہیں-

بتادیں کہ جنیفر وینگت کو بے حد 2 میں ایک دن کے لیے 1.80 لاکھ سے 1.85 لاکھ دیئے جارہے ہیں، وہیں دوسری طرف شیوین نارنگ کو 85 سہ 90 ہزار دیئے جارہے ہیں، ویسے بھی جنیفر وینگت ان ٹی وی اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنکی فیس سب سے زیادہ ہے، حالانکہ چھوٹے پردے پر اتنی زیادہ فیس حیران کردینے والی ہے-

بے حد 2 کی شروعات تو ہوچکی ہے لیکن اسے ناظرین کو بہت اچھا رسپانس نہیں مل رہا ہے- جنیفر اور شیوانگ کی جوڑی کو بھی لوگ کچھ خاص پسند نہیں کررہے ہیں، لیکن مایا اب بھی اپنے خطرناک سسپنس تھریلر والے کردار میں نظر آرہی ہے-

Tags: