Type to search

اسپورٹس

جیمیما راڈرگ نے توڑے بڑے ریکارڈ، 51 گیندوں میں بنائی سنچری

اسپورٹس ڈسک، 27اگسٹ(اردوپوسٹ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک طرف ہندوستانی بلے باز انجیکیا رہانے سنچری کھیل رہے تھے تو دوسری طرف ایک دوسرے ملک انگلینڈ میں ایک اور ہندوستانی سنچری بناکر تاریخ بنا رہی تھی۔ دراصل انگلینڈ میں جاری ’کیا سپر لیگ’ میں ہندوستان کی جیمیما راڈرگ نے ٹورنامنٹ کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی۔ انہوں نے لیگ کا سب سے تیز سنچری بنا کر کارنامہ کیا۔ جیمیما راڈرگ نے 51 گیندوں میں سنچری بناکر لیزل لی کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 55 گیندوں پر سنچری پوری کی تھی۔

ہندوستان کی 18 سال کی جیمیما راڈرگ نے ناٹ آوٹ 112 رن بنائے۔ یہ غیر ملکی ٹی20 لیگ میں کسی ہندوستانی خاتون کھلاڑی کا بڑا اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہندوستانی خاتون کھلاڑی ٹیم کی اوپنر سمیرتی مندھنا کےنام درج تھا۔ مندھنا نے پچھلے سال کیا سپر لیگ میں سنچری بنائی تھی۔ جیمیما راڈرگ نے اپنی انگیز میں 17 چوکے اور ایک چھکہ لگایا۔

جیمیما راڈرگ کی انگیز کی بدولت انکی ٹیم یارکشائر ڈائمنڈس نے یہ مقابلہ آخری گیند پر اپنے نام کیا اور اسی کے ساتھ ٹیم نے سدرن وائپرز کو چار وکٹ سے شکست دی۔ سدرن وائپس نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ پر 184 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

Tags: