Type to search

آٹو موبائل

جیپ کمپاس نائٹ ایگل ایڈیشن ہندوستان میں لانچ، قیمت 20.14 لاکھ روپے

جیپ کمپاس نائٹ ایگل ایڈیشن

آٹو ڈسک،31جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیپ نے ہندوستان میں جیپ کمپاس نائٹ ایگل ایس یو وی کا نیا ایگل ایڈیشن لانچ کیا ہے جسکے 1.4 پیٹرول ویرینٹ کی ایکس شوروم قیمت 20.14 لاکھ رکھی گئی ہے۔

جیپ کمپاس ڈیزل مینول کے نائٹ ایگل ایڈیشن کے 2*4 ویرینٹ کی ایکس شورم قیمت 20.75 لاکھ روپے ہے، وہی 4*4 ڈیزل آٹومیٹک ویرینٹ کی ایکس شوروم قیمت 23.31 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

یہ جیپ کمپاس کا عالمی پیمانے پر پیش کیا گیا پہلا اسپیشل ایڈیشن ہے جسے 4 باڈی کلر آپشن ۔ ووکل نائٹ، ریڈ، بریلینٹٹ بلیک اور میگینیسیو گرے میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل پہلے سے کچھ بین الاقوامی بازاروں میں فروخت کیا جارہا ہے جن میں برازیل برطانیہ شامل ہے۔

دو ڈیزل ماڈلس میں ایس یو وی پیش کی گئی ہے اور دونوں میں 2.0 لیٹر، چار سلنڈر ڈیزل انجن دیئے گئے ہیں جو 173 بی ایچ پی پاور اور 350 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ جیپ کمپاس نائٹ ایگل ویرینٹ کے فرنٹ وہیل ماڈل کے ساتھ 6 اسپیڈ گیئر باکس دیا گیا ہے۔

جیپ کمپاس نائٹ ایگل ایڈیشن کے انجن عام کمپاس رینج سے لیے گئے ہیں۔ ایس یو وی کو صرف ایک پیٹرول ویرینٹ میں پیش کیا گیا ہے جس میں 1.4 لیٹر کا چار ۔ سلنڈر ، ملٹی ایئر ٹربو پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو 160 بی ایچ پی پاور اور 250 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔

اس انجن کو عام طور پر 7 اسپیڈ ڈوئل ۔ کلچ ٹرانسمیشن دیا گیا ہے۔

نام کے مطابق نائٹ ایگل ایڈیشن کے انٹیریئر

اور ایکسٹیریئر کو بلیک ٹریٹمنٹ دیا گیا ہے۔

ایس یو وی کے ساتھ بلیکڈ آوٹ گرل، فرنٹ بمپر،

روف پینل، بلیک بیجنگ یہاں تک کہ بلیک ونڈو لائن

کے علاوہ 18 انچ کے اولے وہیلز بھی بلیک ہے۔

کیبن میں بلیک ٹیکنو لیدر سیٹس دی گئی ہے،

جو صرف کمپاس نائٹ ایگل ایڈیشن میں دستیاب ہے۔

ایس یو وی میں 7 انچ کا ٹچ اسکرین

یوکنیکٹ انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ

ایپل کارپلے اور اینڈروئیڈ آٹو ڈوئل ۔زون کلائمٹ کنٹرول،

کی لیس انٹری کے ساتھ پش ۔ بٹن اسٹراٹ،

رویرس پارکنگ کیمرا کے علاوہ

کئی ڈرائیونگ اسسٹ فیچرس بھی دیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like