Type to search

تعلیم اور ملازمت

جے ای ای ایڈوانس کو کیا گیا ملتوی ، امتحان 17 مئی کو ہونا تھا

کیریئر ڈسک،2 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کے 23 ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے جوائنٹ انٹرنس امتحان (جے ای ای) – اڈوانس کو کوویڈ 19 کے پیش نظر چہارشنبہ کو ملتوی کردیا گیا۔ پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق یہ امتحان 17 مئی کو منعقد ہونے تھے۔ جے ای ای اڈوانس ، 2020 کے آرگنائزنگ انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ٹی دہلی کے ایک سینئر اہلکار نے کہا اپریل میں متعین جے ای ای (مین) ملتوی کردیا گیا ہے۔ 17 مئی کو تجویز کردہ جے ای ای اڈوانس کو ملتوی کیا جاتا ہے اور اسکا پروگرام جے ای ای (مین) کے بعد پھر سے شیڈول کیا جائے گا۔ جے ای ای اڈوانس کے ذریعہ سے ملک کے 23 آئی آئی ٹی میں داخلے دیئے جاتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا جاری ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں سبھی اسکول، کالج اور یونیورسٹی بند کردیئے گئے ہیں۔ جس سے لاکھوں بچوں کی پڑھائی کو نقصان بھی ہورہا ہے۔ وہیں حال ہی میں این ٹی اے نے کورونا وائرس کی وجہ سے این ای ای ٹی اور جے ای ای اڈوانس کا امتحان بھی ملتوی کردیا تھا۔ جے ای ای مین کے امتحان 9,7,5 اور 11 اپریل کو ہونے والے تھے۔ لیکن وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں احتیاط برتی جارہی ہے۔ تمام یونیورسٹیاں ، کالج بند کردیئے گئے ہیں۔ داخلہ امتحان بھی روک دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like