Type to search

تعلیم اور ملازمت

جے ای ای ایڈوانسڈ 2020 کے نتائج: 43،204 پاس، چراغ اور کنشکا بنے ٹاپر

ایجوکیشن ڈسک، 5 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جے ای ای ایڈوانس 2020 کے نتائج آج جاری کردیئے گئے، اس امتحان میں کل 150838 امیدواروں نے حصہ لیا تھا- پیپر 1 اور 2 میں کل 43204 امیدواروں نے جے ای ای (اڈوانس) 2020 کوالیفائی کیا ہے- کل اہل امیدواروں میں سے 6707 خواتین ہیں-

جوائنٹ انٹرنس امتحان (جے ای ای مینس) اڈوانسڈ 2020 کے نتائج جاری ہوگئے ہیں- جو طالب علم اس امتحان میں شامل ہوئے ہیں وہ آفیشل ویب سائٹ
jeeadv.ac.in
پر اپنے اسکور چیک کرسکتے ہیں-اس سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آئی آئی ٹی، دہلی کی طرف سے نتائج جاری کیے گئے ہیں- بتادیں کہ آئی آئی ٹی دہلی نے نتائج کے ساتھ آفیشل ویب سائٹ پر جے ای ای اڈوانسڈ آنسر کی، بھی جاری کردی ہے-

آئی آئی ٹی بامبے زون کے چراغ فلور جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2020 میں کامن رینک لسٹ (سی آر ایل) میں پہلی پوزیشن میں رہے- انہوں نے 396 میں سے 352 نشانات حاصل کیے- وہیں آئی آئی ٹی روڑکی زون کی کنشکا متل سی آر ایل 17 کے ساتھ ٹاپ پوزیشن کی خاتون ٹاپر ہے- انہوں نے 396 میں سے 315 نشانات حاصل کیے-

اس سال نتائج تیار کرتے وقت کلاس 12 کے نشانات پر غور نہیں کیا گیا ہے- نئے اصول کے مطابق یہ فیصلہ لیا گیا تھا- اس سے پہلے جے ای ای ایڈوانسڈ میں حصہ لینے کے لیے کلاس 12 کی بورڈ امتحان میں طالب علموں کو 75 فیصد نشانات حاصل کرنا ضروری تھا-

جے ای ای کے 10 ٹاپر ترتیب سے: چراغ فالور، گنگولا بھون ریڈی، ویبھو راج، آر مہندر راج، کیشو اگروال، ہاردیک راجپال، شیام ششانک، ہرشوردھن اگروال اور دھونت بینیوال-

Tags:

You Might also Like