Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ اور ابھیشیک کے بعد، جیا بچن کا ویب سیریز “سدا بہار” سے ڈیجیٹل ڈیبیو

جیا بچن

نئی دہلی، 28 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن ویب سیریز سدا بہار سے بہت جلد ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

شوہر امیتابھ بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کے بعد اب جیا بچن ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جیا بہادری بچن پانچ سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کریں گے- وہ آخری بار ارجن کپور اور کرینہ کپور کی فلم کی اینڈ کا، میں نظر آئی تھی جو سال 2016 میں ریلیز ہوئی تھی- حالانکہ فلم میں وہ مہمان کے رول میں نظر آئی تھی-

بتادیں کہ بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم اور ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوچکی ہے- وہیں امیتابھ بچن کی گلابو سیتابو بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی-

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن ویب سیریز کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیبیو کریں گی۔ ان دنوں وہ اپنی ویب سیریز ‘سدا بہار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وہ اس سیریز کی شوٹنگ اسی سال فروری سے کررہی ہے، حال ہی میں سیریز کے دو سین ممبئی کے دو الگ الگ مقامات پر شوٹ ہوئے ہیں-

رپورٹس کے مطابق جیا بچن اپنی آنے والی ویب سیریز سدا بہار کے لیے پوری طرح سے تیار ہے،

جیا بچن نے شوٹنگ کے لیے اپنا شیڈول طے کرلیا تھا لیکن کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے شوٹنگ روکنا پڑا تھا –

جیا بہادری بچن کی پیدائش 10 اپریل 1948ءکو ہوئی۔ جیا اور امیتابھ اپنی شادی کی سالگرہ 3 جون 1973ء کو مناتے ہیں۔

وہ ایک اداکارہ کے علاوہ سیاست دان اور سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے اپنی شروعاتی تعلیم بھوپال کے سینٹ جوزف کونونٹ اسکول سے کی۔

جیا بچن نے اپنے فلمی سفر کی شروعات ستیاجیت رائے کی بنگالی فلم مہانگر سے کی تب انکی عمر صرف 15 سال تھی۔

جیا بچن اسکے بعد فلم گڈی میں کام کیا، فلم میں وہ ایک اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

جیا بچن نے اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ کئی کامیاب فلمیں کئی فلموں میں کام کیا ،

جن میں سال 1973 میں آئی فلم زنجیر، ابھیمان، چپکے چپکے  اور شعلے جیسی فلمیں شامل ہیں۔