Type to search

ٹی وی اور فلم

جوانی جانیمن کا ٹریلر ریلیز، تبو، عالیہ اور سیف علی خان کا زبردست پرفارمینس

فلمی ڈسک،10جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان ، تبو اور عالیہ ایف کی آنے والی فلم جوانی جانیمن کا زبردست ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے- یہ طے ہے کہ اس ٹریلر کو دیکھر کر آپ خوب تفریح ہونگے- کیونکہ فلم کے تینوں لیڈ کرداروں کے درمیان معاملہ کچھ ایسا سلجھا ہے جو آپ کو ہنسی کے لیے مجبور کردے گا-

نتن کاکڑ کی ہدایتکاری اس فلم میں تبو اور سیف عل خان کے ساتھ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ  فرنیچر والا بھی نظر آرہی ہے- یہ عالیہ کی ڈیبیو فلم ہے اور اس کہانی کا سنٹرپوائنٹ بھی عالیہ ہی ہے- فلم کا ہر سین آج کی لائف اسٹائل اور اس سے ہو سکنے والی مشکلوں کو دیکھا پانے میں کامیاب ہے-

ٹریلیر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ عالیہ اور سیف کی ملاقات ایک اجنبی کی طرح ہوتی ہے بعد میں عالیہ، سیف کو بتاتی ہے کہ وہ انکی بیٹی ہوسکتی ہے- وہیں تبو بھی ہپی گرل کے کردار میں کافی فٹ نظر آرہی ہے- فریدہ جلال بھی سیف علی خان کی ماں کے کردار میں بے حد فٹ لگ رہی ہے-

اس فلم کے اب تک سامنے آئے سبھی پوسٹر اور گانے بھی لوگوں کو کافی پسند آئے ہیں- فلم کی ہدایت کار نتن کاکڑ ہے، جیکی بھگنانی اس فلم کے پروڈیوسر ہے- یہ فلم 31 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے-

Tags:

You Might also Like