Type to search

ٹی وی اور فلم

سیکولرازم کے لئے جاوید اختر کو ملا مشہور رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ

فلمی ڈسک،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نامور مصنف اور گیت نگار جاوید اختر کو  سیکولرازم کو اہمیت دیتے ہوئے انسانی ترقی اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے 2020 کے لئے رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جاوید اختر رچرڈ ڈاکنس ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ سائنس ، تحقیق ، تعلیم یا تفریح کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز شخص کو دیا جاتا ہے ۔

 

جاوید اختر کی اہلیہ اور نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ آج کے وقت میں سیکولرازم خطرے میں ہے تو اس ایوارڈ کی مطابقت بڑھ جاتی ہے۔ شبانہ اعظمی نے کہا میں بہت خوش ہوں۔

Tags:

You Might also Like