Type to search

وائرل

دوست سے لگی 50 انڈے کھانے کی شرط، 42 واں انڈا کھانے کے بعد گئی جان

جونپور،5نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اترپردیش کے جونپور ضلع میں ہنسی مذاق میں لگی شرط میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ دراصل مرنے والے سبھاش کی اپنے ایک دوست کے ساتھ انڈے اور شراب کی شرط لگی۔ جس میں کہا گیا کہ اگر وہ ایک بار میں 50 انڈے کھا لے گا تو اسے دو ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ معاملہ جونپور کے بے بی گنج کے بازار کا ہے۔ شرط کے مطابق 50 انڈے کے بعد شراب پینی تھی۔ دوستوں کے ساتھ لگی شرط کے بعد شخص نے انڈے کھانے شروع کیے۔ شخص نے لگاتار ایک کے بعد ایک کرتے ہوئے 41 انڈے کھا لیے لیکن جیسے ہی 42 واں انڈیا کھایا، وہ بے ہوش ہوکر گرگیا۔

سبھاش کے بے ہوش ہوتے ہی لوگ اسے ضلع ہاسپٹل لیکر پہنچے، متاثرہ کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع ہاسپٹل کے ڈاکٹر نے لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، لکھنؤ ریفر کردیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے سبھاش کی موت کے پچھے زیادہ کھانے کی وجہ کو بتایا ہے جبکہ خاندان نے اس معاملے پر کچھ بھی بولنے سے انکار کیا ہے۔ سبھاش یادو پیشے سے ایک ڈرائیور تھا۔ اور شاہ گنج کوتوالی کا رہائشی تھا۔