Type to search

بین الاقوامی

جاپان میں منایا جاتا ہے “نکیڈ فیسٹیول”، بے حد ٹھنڈے موسم میں لوگ کرتے ہیں کچھ ایسا

وائرل،19فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان کے ہنشو جزیرے پر ہفتہ کو ایک بہت ہی عجیب غریب پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جاپان کے نیکڈ فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے کئی لوگ آگے آئے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ کا نام ہڈاکا میتسوری ہے اور جاپان میں ہر سال فروری کے تیسرے ہفتہ کو وہاں کے سیدگی گائی کیننن مندر میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کئی ہزار مردوں نے حصہ لیا اور اس دوران وہ کم سے کم کپڑوں میں نظر آئے۔ زیادہ تر مرد جاپانی فنڈوشی (لنگوٹی) اور سفید رنگ کی جورابو میں دیکھائے دیئے۔ ہڈاکا میتسوری ایک کامیاب تہوار ہے جو مقامی وقت کے مطابق تقریبا 3 بجے شروع ہوتا ہے اور اسکا مقصد نوجوان نسل میں زرعی مفادات کو فروغ کرنا ہے۔

اوکیاما سیاحت بورڈ کے ایک ترجمان، میکو اٹانو نے کہا، ہمیں امید ہے کہ ہم مستقبل میں روایت کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ تہوار کے رسومات کے ایک حصہ کے طور پر، سبھی مرد مندر کے میدان کے چاروں طرف دوڑتے ہیں اور ٹھنڈے پانی سے خود کو پاک کرتے ہیں اور پھر اہم مندر کی طرف جاتے ہیں۔ اسکے بعد سبھی شرکاء کو دو لکی اسٹیکس (لاٹھی) ڈھونڈنی ہوتی ہے جسے مندر کے پجاری 100 دیگر بنڈلوں کے ساتھ پھینکتے ہیں۔
پروگرام کے ختم پر مرد اکثر لکی اسٹیک کو ڈھونڈنے کی جدوجہد کی وجہ سے زخمی ہوجاتے ہیں اور چوٹوں کے ساتھ باہر نکلتے ہیں۔ سی این این کے مطابق شرکا کے علاوہ دنیا کے مختلف سیاح بھی اس پروگرام میں شامل ہوتے ہیں۔

Tags: