Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری ہاٹ اسٹار پر ہوگی ریلیز

فلم گڈ لک جیری

فلمی ڈسک، 18 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2018 میں ایشان کھٹر کے ساتھ فلم دھڑک سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی-

بھلے ہی تھیٹرس کھل گئے ہیں لیکن ابھی بھی کچھ فلم میکرس ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے او ٹی ٹی کا رخ کررہے ہیں- وہ اپنی فلموں کو او ٹی ٹی پر پیش کررہے ہیں-

جھانوی کپور نے اپنے لک کو شیئر کرتے ہوئے فوٹو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا- #goodluckjerry. جھانوی نے آج ہی انسٹاگرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی ہے، جس میں وہ پنجاب کی گلیوں میں سلوار سوٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم گڈ لک کا مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں فلم سے جھانوی کے کچھ لکس سامنے آچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر فلم دیکھنے کا جوش بہت بڑھ گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ جھانوی کی فلم گڈ لک جیری براہ راست او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی-

فلم گڈ لک جیری کو سدھارتھ سین گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ آنند ایل رائے اور سبھاشکرن علی رضا فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

اس فلم میں جھانوی کے علاوہ دیبک ڈوبریال، میتا وششت، نیرج سود اور سوشانت سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

گڈ لک جیری ایک بلیک کامیڈی کرائم فلم ہے۔ یہ فلم 2018 کی تمل فلم کولاماو کوکیلا کا ہندی ریمیک ہے۔

اس فلم میں نین تارا نے لیڈ رول نبھایا تھا- اب جھانوی کو نین تارا کے رول میں اتارتے ہوئے دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

جھانوی کی باقی فلموں کی بات کریں تو وہ گڈ لک جیری کے بعد ملی نام کی فلم میں نظر آئیں گی- اس میں انکے مقابلے سنی کوشل نظر آئیں گے-

فلم ملی کو جھانوی کے والد بونی کپور پروڈیوس کریں گے- جبکہ متھوکوٹی زیویئر فلم کو ڈائریکٹ کریں گے- فلم ملی ملیالم فلم ہیلن کا ہندی ریمیک ہوگی-

ایک میڈیا پورٹل کے مطابق جھانوی کی فلم گڈ لک جیری سیدھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی-

بتادیں کہ جھانوی کپور کی پیدائش 6 مارچ 1997 کو ہوئی۔ وہ اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہے۔ انکی چھوٹی بہن خوشی کپور ہے۔

Tags:

You Might also Like