Type to search

ٹی وی اور فلم

جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر فلم روہی کا ٹریلر ریلیز

فلم روہی

فلمی ڈسک، 17 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہارر فلم ستری کے بعد راجکمار راؤ ایک بار پھر ہارر کامیڈی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ، راجکمار راؤ اور ورون شرما کی آنے والی فلم روہی کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے- جہاں جھانوی کپور ڈرانے تو راجکمار راؤ اور ورون شرما ہنسانے کے لیے تیار ہے-

راجکمار راؤ کی فلم ستری کی ٹیم پھر سے ایک نئی فلم لیکر واپس لوٹی ہے- اپنی اس نئی پیشکش روہی کے ساتھ- فلم کا ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ ٹیم اپنی کوشش میں کامیاب رہی ہے-

ٹریلر میں دیکھی جھلکیوں کے حساب سے جیسے فلم ستری میں شردھا کپور نے ٹرمپ کارڈ کا کام کیا، ویسا ہی کچھ اس بار روہی میں جھانوی کپور کرتی نظر آرہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

اپنی ڈیبیو فلم دھڑک میں کافی تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد جھانوی نے واقعی اپنی اداکاری پر کافی محنت کی ہے-
یہ فم 11 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے-

اس فلم نے ابھی سے ہی ناظرین کے ذہن میں جوش کو بڑھا دیا ہے- ٹریلر ریلیز ہوئے کچھ وقت ہی ہوا ہے لیکن فینس کی طرف سے اسے پسند کیا جارہا ہے-

روہی فلم کے ٹریلر کو جیو اسٹوڈیو اور میڈ ڈوک فلمز نے اپنے یوٹیوب چینل سے شیئر کیا ہے-

روہی فلم کے اس ٹریلر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ راجکمار راؤ ،

ورون شرما اور جھانوی اپنی ایکٹینگ سے لوگوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے-

اس فلم میں تینوں فنکار ڈرانے کے ساتھ ساتھ ہنساتے ہوئے بھی نظر آئیں گے-

ٹریلر کی شروعات جھانوی کپور کی کیڈنیپنگ سے شروع ہوتی ہے-

جنہیں راجکمار راؤ اور ورون شرما قید کرلیتے ہیں-

لیکن جھانوی کپور کی بدلتی شکل کو دیکھتے ہوئے دونوں حیران رہ جاتے ہیں

اور انکے اندر سے چوڑیل کو بھگانے کے لیے طرح طرح کے تدبیریں اپناتے ہوئے نظر آئے-

فلم کو ہاردیک مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے-

اور فلم کو پروڈیوس دنیش وجین اور مریگدیپ سنگھ لامبا نے کیا ہے-
فلم کی اسٹار کاسٹ اسطرح ہے: جھانوی کپور روہی اروڑا / افزانہ بیدی
راجکمار راؤ بطور ویر
ورون شرما بطور راج
الیکسکس اونیل بطور ٹم
پنکج ترپاٹھی، سیما پہوا، رونیت رائے، اور آمنہ شریف –

Tags:

You Might also Like