Type to search

ٹی وی اور فلم

جھانوی کپور نے گھر پر کیا میگزین کے لیے فوٹ شوٹ

janhvi-kapoor harper-bazaar

فلمی ڈسک،19 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی فلموں کے لیے تو مشہور ہے ہی لیکن ساتھ ہی وہ اپنے فیشن اور اسٹائلنگ کے لیے بھی مشہور ہے۔ اسی درمیان حال ہی میں ہارپر بازار انڈیا کے پہلے ڈیجیٹل کور میں بے حد ہی خوبصورت انداز میں نظر آئی۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی لوگ اپنے گھروں میں بند ہے اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے میگزین کے کور کے لیے جھانوی کے گھر پر ہی شوٹنگ کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Meet the first of our four cover stars, actor Janhvi Kapoor (@janhvikapoor), photographed at home by her sister Khushi. With no makeup, no filters (a decision she made herself), it’s a return to basics; a celebration of her truest self. Captured as she is right now in lockdown—with her family, herself, and of course her dog Panda—the results are a simple moment of joy in the day. . . Photographer: Khushi Kapoor (@khushi05k) Stylist: Orhan Awatramani (@orry1) Creative director: Yurreipem Arthur (@yurreipem) Assistant art director: Nikhil Kaushik (@nickmodisto) Consulting editor, digital: Ravneet Kaur Sethi (@ravneetkaurr) Actor’s PR agency: @hypenq_pr #BazaarIndia #janhvikapoor

A post shared by Harper’s Bazaar, India (@bazaarindia) on

یہاں آپ کو بتادیں کہ انکے اس کور کے لیے تصویریں کسی ماہر فوٹو گرافر نے نہیں، بلکہ انکی بہن خوشی نے کلک کی ہے۔

ہارپر بازار کے ڈیجیٹل کور کے لیے شوٹ کرنے والی چار اداکاراؤں میں سے ایک جھانوی بھی ہے۔ حالانکہ وہ لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھر سے ہی کام کررہی ہے اور اس وجہ سے انہوں نے اپنے پیجامے میں ہی میگزین کے لیے شوٹ کیا۔

ان میں سے کچھ تصویروں میں جھانوی کے ساتھ انکا کتا پانڈا بھی نظر آرہا ہے۔ یہاں تک کہ ایک ویڈیو میں وہ اپنے کتے سے کہتے ہوئے نظر آرہی ہے کہ پلیز کمیرے کے لیے پوز کرو تاکہ یہ کیوٹ لگے اور انکی یہ تصویر کافی کیوٹ بھی لگ رہی ہے۔

جھانوی نے میگزین کور کے لیے اپنے سلک پیجامے میں شوٹ کیا ہے۔ اور اسکے ساتھ انہوں نے میک اپ نہیں کیا۔ تصویروں میں وہ واقعی اپنے قدرتی گلو کو فلانٹ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

Tags:

You Might also Like