Type to search

ٹی وی اور فلم

جھانوی کپور نے دلہن کے ڈریس میں کرایا فوٹو شوٹ

جھانوی کپور دلہن ڈریس

فلمی ڈسک، 5 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایشان کھڑ کے ساتھ دھڑک فلم سے انٹری کرنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے- فلموں میں اپنی ایکٹینگ سے جھانوی کپور نے لوگوں کا دل جتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے- اسکے علاوہ بھی وہ ہمیشہ اپنے اسٹائل اور لکس کے لیے بحث میں بنی رہتی ہے-

حال ہی میں جھانوی کپور کا ایک ویڈیو خوب سرخیاں بٹور رہا ہے- جس میں وہ دلہن کے جوڑے میں سورج مکھی کے پھولوں کے درمیان بیٹھ کر فوٹو شوٹ کراتی ہوئی نظر آرہی ہے-

ہائپ پی آر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جھانوی کپور کا یہ ویڈیو شیئر کیا ہے- جسے فینس خوب پسند کررہے ہیں-
جھانوی کپور ویڈیو میں پنک برائیڈل لہنگا، آف شولڈر بلاؤز اور گرین وائٹ کندن نیکلیس پہنے نظر آرہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hype PR (@hypenq_pr)

سورج مکھی کے پھولوں کے درمیان جھانوی نے فوٹو شوٹ کروایا- سوشل میڈیا پر انکے فوٹو شوٹ کی خوب تعریف ہورہی ہے-
جھانوی کپور کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار اداکارہ جھانوی گنجن سکسینہ میں دیکھائی دی تھی- اس فلم میں اداکارہ نے ہندوستان کی پہلی ویمن پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا-

فلم میں جھانوی کے رول نے لوگوں کا دل جیتا- اسکے علاوہ اداکارہ جلد ہی کرن جوہر کی فلم تخت میں نظر آئیں گی- جھانوی نے او ٹی ٹی پر گھوسٹ اسٹوری میں اہم رول نبھاتے ہوئے ناظرین کا خوب دل جیتا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

جھانوی کپور کی پیدائش 6 مارچ 1997 کو ہوئی۔ وہ اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہے۔ انکی چھوٹی بہن خوشی کپور ہے۔

جھانوی کپور نے دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ فلم میں ڈیبیو سے پہلے انہوں نے کیلیفورنیا کے لی اسٹراسبرگ تھیڑ اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے ایکٹینگ کا کورس کیا۔

بتادیں کہ سال 2018 میں رومانٹک ڈرامہ فلم ’دھڑک‘ سے انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

جھانوی نے اب تک چند فلموں میں کام کیا جن میں دھڑک، گھوسٹ اسٹوریز، انگریزی میڈیم، گنجن سکسینہ، روحی افزانہ، اور دوستانہ 2 میں نظر آچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like