Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم گڈ لک جیری کا فرسٹ پوسٹر جاری، او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز

فلم گڈ لک جیری

فلمی ڈسک، 19 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2018 میں ایشان کھٹر کے ساتھ فلم دھڑک سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور کی آنے والی فلم گڈ لک جیری کا فرسٹ پوسٹر جاری ہوگیا ہے، ساتھ ہی میکرس نے گڈ لک جیری کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے-

 

خاص بات یہ ہے کہ جھانوی کپور کی فلم گنجن سکسینہ کے بعد فلم گڈ لک جیری بھی سیدھے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی-

جولائی 29 کو گڈ لک جیری او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار ڈزنی پر ریلیز ہوگی- ساتھ ہی جھانوی کپور کے فرسٹ لک پوسٹرس بھی سامنے آچکے ہیں- میکرس نے دو الگ الگ پوسٹر جاری کیے ہیں-

فلم گڈ لک جیری کے فرسٹ پوسٹر کی بات کریں تو اس میں صرف جھانوی کپور بندوق تھامے نظر آرہی ہے- ماتھے پر بندی اور سیدھی سادھی سی لڑکی کے ہاتھ میں بندوق دیکھ کر فینس جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اسکی کہانی کیا ہے-

میکرس نے بتایا کہ فلم گڈ لک جیری 29 جولائی کو ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی-

گڈ لک جیری کو سدھارتھ سین ڈائریکٹ کررہے ہیں- اس فلم کو آنند ایل رائے پروڈیوس کررہے ہیں- اس فلم کی شوٹنگ پنجاب اور چندی گڑھ میں ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

فلم کا پوسٹر خود جھانوی کپور نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے-
فلم گڈ لک جیری کے ساتھ جھانوی کپور کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ کروی باڈی، بہترین فیشن سینس اور ایکٹینگ اسکیلس کو لیکر سرخیوں میں ہے-

حال ہی میں ممبئی میں اداکارہ کو ممبئی میں منعقد ایک ایونٹ کا حصہ بنتے دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے وی-نیک سائیڈ کٹ آوٹ ، تھائی ہائی سلٹ بلیک گاؤن میں خوب جلوہ بکھرا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

بتادیں کہ جھانوی کپور کی پیدائش 6 مارچ 1997 کو ہوئی۔ وہ اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہے۔ انکی چھوٹی بہن خوشی کپور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

جھانوی کپور کے آنے والے پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ ملی میں نظر آئیں گی، اسکے علاوہ مسٹر اینڈ مسز ماہی بھی انکے پاس ہے، جس میں وہ ایک بار پھر راج کمار راؤ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی-

وہیں جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور بھی ایکٹینگ ڈیبیو کرنے جارہی ہے- وہ زویا اختر کی دی آرچیز سے ڈیبیو کررہی ہے-

Tags:

You Might also Like