Type to search

ٹی وی اور فلم

پروڈیوسر نے کہا، کبھی کوئی خاتون نہیں بنیں گی جیمز بانڈ

ہالی ووڈ ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برٹش سیکرٹ سروس ایجنٹ جیمز بانڈ کی فلم کے فینس پوری دنیا میں ہے- اب اس سیریز کی اگلی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی، کا فینس بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، فلم میں ڈینیئل کریگ ایک بار پھر جیمز بانڈ 007 کے کردار میں دیکھیں گے جبکہ ویلن کے رول میں آسکر ایوارڈ جیت چکے رامی ملک دیکھائی دیں گے- فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے جسے فینس نے کافی پسند کیا ہے-

جیمز بانڈ کے طور پر ڈینیئل کریگ کی یہ آخری فلم ہوگی- ایسے میں پچھلے کافی وقت سے بحث ہے کہ انکے بعد ایجنٹ 007 کا کردار کون نبھائے گا، کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن مارول میں کام کرچکی اداکارہ لشنا لنچ اگلی جیمز بانڈ ہوسکتی ہے، حالانکہ جیمز بانڈ سیریز کے پروڈیوسر نے اس سے انکار کیا ہے-

ایک حالیہ انٹرویو میں جیمز بانڈ سیریز کی پروڈیوسر باربارا بروکلی نے بتایا ہے کہ اگلا جیمز بانڈ کون ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جیمز بانڈ کسی بھی رنگ اور قد کا ہوسکتا ہے لیکن یہ کردار ہمیشہ مرد کا رہے گا، انہوں نے کہا کہ خاتون کو لینے میں انکی کوئی دلچسپی نہی ںہے، اس درمیان بتادیں کہ کیری فوکناگا کے ڈائریکشن میں بنی نو ٹائم ٹو ڈائی، میں پہلی بار ڈینیئل کریگ کے ساتھ بانڈ گرل کے طور پر کیوبا کی خوبصورت اداکارہ اینا ڈی آرمس دیکھائی دیں گی- یہ فلم 8 اپریل 2020 کو تھیٹرس میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like