Type to search

آٹو موبائل

نئی جیگوار ایف۔ٹائپ ہندوستان میں لانچ ، قیمت 95.12 لاکھ سے شروع

jaguar-f-type-facelift

آٹو ڈسک،8مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیگوار لینڈ روور نے ہندوستانی بازار میں 2020 جیگوار ایف ۔ ٹائپ لانچ کردی۔ جیگوار ایف ٹائپ فیسلفٹ کی قیمت 95.12 لاکھ سے 2.41 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ اس شاندار اسپورٹس کار کو کوپ اور کنورٹیبل، دونوں باڈی اسٹائل میں بازار میں اتارا گیا ہے۔ نئی جیگوار ایف ٹائپ کل 9 ویرینٹ میں دستیاب ہے، جن میں 6 کوپ اور 3 کنورٹیبل ماڈل ہے۔

پاور فل اسپورٹس کار
جیگوار ایف۔ ٹائپ میں دو انجن آپشن ہے ان میں 2.0 لیٹر ، 4 سلنڈر پیٹرول انجن ہے ، جو 296 بی ایچ پی کی پاور اور 400 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ دوسرا 5.0 لیٹر ، سپر چارجڈ وی 8 انجن ہے ، جو دو آؤٹ پٹس میں دستیاب ہے۔ وی 8 انجن کے ایک ورژن میں 444 بی ایچ پی پاور اور 580 این ایم ٹرک ، جبکہ دوسرے ورژن میں 567 بی ایچ پی پاور اور 700 این ایم ٹرک ملتا ہے۔

زبردست رفتار
نیا جیگوار ایف ٹائپ 2.0 لیٹر انجن کے ساتھ آنے والا ماڈل 5.7 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ 444 بی ایچ پی پاور انجن 4.6 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ پکڑسکتا ہے۔ جبکہ اسکی ٹاپ اسپیڈ 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سب سے پاور فل 567بی ایچ پی پاور والا انجن 3.7 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہکڑنے کی صلایت ہے۔ اور اسکی ٹاپ اسپیڈ 300کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

فریش لک
اپ ڈیٹ جیگوار ایف ٹائپ کا فرنٹ لک پرانے ماڈل کے مقابلے بالکل الگ ہے۔ اس میں نئی اور بڑی سنگل فریم گرل ، سلم پکسل ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، نیا کلیم شیل بونٹ اور بڑے انٹیکس کے ساتھ فرنٹ اور ریئر بمپر دیئے گئے ہیں۔ اس اسپورٹس کار کی ایل ای ڈی لائٹس پہلے کے مقابلے اب ذیادہ سلم ہے۔ پرانے ماڈل کے مقابلے اپ ڈیٹ جیگوار ایف ٹائپ اوور آل لک ذیادہ اسپورٹی اور ایکٹیو ہے۔

Tags:

You Might also Like