Type to search

صحت

گڑ کی چائے کے فوائد: سردیوں میں ضرور پینا چاہیئے گڑ کی چائے

گڑ کی چائے

امیونٹی مضبوط کرنے کے ساتھ وزن کم کرنے میں بھی شاندار


سردیوں کے دنوں میں اکثر گرم مشروب اور گرم کپڑے اور جسم کو گرمی دینے والی چیزیں استعمال کرتے ہیں- آج بات کرتے ہیں گڑ کی چائے کے بارے میں جو امیونٹی کو مضبوط کرنے اور کئی سارے فائدوں کے بارے میں-

ہاضمہ کے لیے گڑ کی چائے کافی فائدے مند مانی جاتی ہے۔ گڑ کی چائے پینے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور سینے میں جلن کے مسئلہ سے راحت مل سکتی ہے۔ گڑ میں بہت ہی کم آرٹیفیشل سویٹنر ہوتے ہیں۔ گڑ میں وٹامن اور منرل ہوتے ہیں جو صحت کے لیے فائدے مند مانے جاتے ہیں۔

گڑ کی چائے سردیوں میں کئی صحت سے متعلق فوائد کے لیے جانی جاتی ہے۔ اکثر ہم سردیوں میں گرمی کے لیے چائے کا مزہ لیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عام چائے کو آپ صحت مند (ڈرنک) مشروب میں بدل سکتے ہیں۔

جی ہاں! سردیوں میں گڑ سے بنی چائے بناکر آپ نہ صرف گرمی کو بنائے رکھ سکتے ہیں بلکہ کئی کمال کے صحت مند فوائد بھی لے سکتے ہیں۔ گڑ سے بنی چائے کے فائدے کئی ہیں۔ اگر آپ گڑ کی چائے پیتے ہیں تو آپ کو تناؤ کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بتادیں کہ گنے کے رس سے بننے والے گڑ کو عربی میں فارلیذ، فارسی میں قندسیاہ اورانگریزی میں جگیری کہتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لئے گڑ کی چائے کسی علاج سے کم نہیں مانی جاتی ہے۔ سردیوں میں گڑ سے بنی چائے انرجی بوسٹر کا کام کرتی ہے۔ یہ کئی صحت سے متعلق مسائل سے بچانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ امیونٹی کے لیے یہ چائے کافی موثر سمجھی جاتی ہے۔ سردیوں میں امیونٹی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے گڑ سے بنی چائے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جسم کا صحت مند آپشن

سردیوں میں گڑ کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اگر آپ کو گڑ کا استعمال کرنا اچھا نہیں لگتا ہے تو آپ گڑ سے اچھی ڈرنک بنا سکتے ہیں۔

سردیوں میں آپ زیادہ شکر (چینی) کا استعمال کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ گڑ کا صحت مند بدل مانا جاتا ہے۔ گڑ کی چائے نہ صرف سردیوں میں کم چینی کا استعمال کرائے گی بلکہ صحت کو فائدہ دیے گی۔

صحت مند انہضمام کے لیے حیرت انگیز

کھانا کھانے کے بعد گڑ کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ آپ اس زبردست صحت مند چائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ گڑ سے بنی چائے نظام ہاضمہ کو مضبوط رکھنے کے لیے موثر ہوتی ہے۔ گڑ میں بہت ہی کم آرٹیفیشل سویٹنر ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ ہاضمہ کے لیے کافی فائدے  مند مانی جاتی ہے۔

خون کی کمی دور کرسکتی ہے

جسم میں خون کی کمی کمزوری کی وجہ بنتی ہے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے گڑ سے بنی چائے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گڑ میں کافی مقدار میں آئرن ہوتا ہے اور جسم کی آئرن کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے، کیونکہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہچانے کا کام کرتا ہے۔ ایسے میں سردیوں میں گڑ سے بنی چائے کا استعمال کرنا فائدے مند ہے۔

مائگرین (درد شقیقہ) سے راحت

یہ چائے مائگرین کے مسئلہ سے راحت دلا سکتی ہے۔ اگر آپ سردیوں میں گڑ سے بنی چائے کا استعمائ کرتے ہیں تو آپ کو تناؤ سے بھی راحت مل سکتی  ہے۔ یہ سردرد کے مسئلے میں بھی کافی فائدے مند مانی جاتی ہے۔

اس طریقے سے بنائے گڑ کی چائے۔

دو سے چار لوگوں کے لیے
تین سے چار بڑے چمچ گڑ
دو چمچ چائے کی پتی
چار چھوٹی الائچی، پیسی ہوئی
ایک چھوٹا چمچ سونف (خواہش کے مطابق)
دو کپ دودھ
ایک کپ پانی
۔ 1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
ذائقہ کے مطابق ادرک


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )