Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن میں جیکولین فرنینڈز شروع کررہی ہے ڈانس کا نیا مقابلہ، گھر بیٹھے لے سکتے ہیں حصہ

jacqueline-fernandez-home dancer

فلمی ڈسک،19مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈزنی اور ہاٹ اسٹار ، ہندوستان کے سب سے بڑے پریمیم اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ مل کر پہلی بار انوکھی آن لائن ڈانس مقابلہ (ہوم ڈانسر) کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک میں ذیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں ہی بند ہیں۔ ایسے میں ڈانس کے شوقین کے لیے ڈزنی اور ہاٹ اسٹار کی طرف سے آن دن مو اور اپنے گھروں میں بیٹھ کر ہی اپنے فن کو پیش کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ اس شو کو مشہور ایکٹر کرن واہی ہوسٹ کریں گی۔

ہوم ڈانسر کے پہلے قسط کو 25 مئی کو نشر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انکے ساتھ ہی اس پلیٹ فارم کے حقداروں کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ اپنے جوش و خروش کو شیئر کرتے ہوئے جیکولین اور کرن واہی نے پورے ہندوستان کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگ اپنے ڈانسنگ شو کو پہن کر ہوم ڈانسر میں شامل ہو۔

اسکے بارے میں بات کرتے ہوئے جیکولین فرنینڈز نے کہا ڈزنی + ہاٹ اسٹار کی انوکھا ڈانس مقابلہ ہوم ڈانسر کی شروعات کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ ایک فیٹنس کی چہتی ہونے کے ناطے ڈانس روزآنہ کی سرگرمیوں میں میرے جسم، من اور آتما کو آرام دینے کا کام کرتا ہے۔ اس شو میں ڈانس کے چہیتوں کو اپنے فن کا گھر بیٹھے ہی کروڑوں ناظرین تک پہچانے کا موقع ملے گا۔ سوشل ڈیسٹینسنگ کے قواعد پر عمل کرتے ہوئے اب اپنے وقت کا اچھا استعمال کرسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like