Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ جیکولین فرنینڈز برتھ ڈے اسپیشل: بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

اداکارہ جیکولین فرنینڈز

ممبئی ، 11 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز بالی ووڈ کی ہاٹ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہے- انکی خوبصورتی کے چرچے ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ہے- جیکولین فرنینڈز کی فین فالوونگ دبئی، ملایشیا، تھائی لینڈ تک پھیلی ہوئی ہے-

جیکولین 35 سال کی ہو چکی ہیں اور بالی ووڈ میں قریب 10 سالوں سے اپنی اداکاری سے ناظرین کا دل جیت رہی ہے۔

سابق مس سری لنکا اور بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

جیکولین کی پیدائش 11 اگست 1985 کو بحرین میں ہوئی، جیکولین کافی چھوٹی تھی تبھی سے انکی دلی خواہش تھی کہ وہ اداکاری کے علاقے میں اپنا قدم رکھے، اس خواب کو لیے جیکولین نے یونیورسٹی آف سڈنی سے ماس کمیونی کیشن میں گریجویشن کیا ہے۔ پڑھائی ختم ہونے کے بعد سری لنکا میں بطور ٹی وی رپورٹر انہوں نے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ میں اپنی قسمت آزمائی۔

اداکارہ جیکولین کے والد سری لنکا میں ایک موسیقار ہیں جو اصل میں اسی جگہ سے ہیں جبکہ ان کی والدہ ملائیشیائی ہے۔ جیکولین کی والدہ ایئر ہوسٹس تھیں۔ چار بھائی بہنوں میں جیکولین سب سے چھوٹی ہے۔ انکی ایک بہن اور دو بھائی ہے۔ جیکولین نے 14 سال کی عمر میں بحرین میں ایک پروگرام کو ہوسٹ کیا تھا۔

سال 2006 میں جیکلن نے مس ​​سری لنکا مقابلہ میں حصہ لیا اور سرفہرست رہیں ۔ اس کے بعد جیکلین نے اپنی توجہ ماڈلنگ کی جانب منتقل کردی۔ 2009 میں جیکلن ایک ماڈلنگ اسائنمنٹ کے سلسلے میں ہندوستان آئیں۔

جیکولین نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے ہندی سیکھی۔ اس کے علاوہ ، وہ ہسپانوی ، فرنچ، اور عربی آتی ہے۔

جیکولین سال 2009 میں ہندوستان آئیں۔ جیکولین ماڈلنگ کے لیے آئی تھی اور اسی دوران سجوئے گھوش گھوش نے انہیں فلم علادین آفر کی۔ ہدایتکار سجوئے گھوش کے دلچسپ ڈرامہ ’علا دین‘ کے لئے آڈیشن دیا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگیئں جو ان کی ڈیبو فلم تھی۔

فلم میں امیتابھ بچن ، سنجے دت اور رتیش دیش مکھ نے کلیدی کردار ادا کیے تھے۔

سال 2010 میں جیکلن نے علا دین کے بعد فلم ’نہ جانے کہاں سے آئی ہے‘ میں کام کیا لیکن یہ فلم بھی کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

اداکارہ جیکولین کی لو لائف کافی بحث میں رہی، جیکولین کا نام ڈائریکٹر ساجد خان کے ساتھ جڑا تھا۔ دونوں کے تعلقات کو لیکر کافی خبریں آتی رہتی ہے۔ دونوں کو ساتھ میں کئی بار دیکھا گیا، لیکن پھر اچانک دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔

اس کے بعد 2014 میں سپرہٹ فلم ’کک‘ ریلیز ہوئی، جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئی۔

جو جیکلن کے کیرئیر کی دیگر فلموں میں مرڈر 2، ریس 2، رائے، ہاؤس فل 3، برادرس، ڈھیشوم، اے فلائنگ جٹ ، ڈرائیو ، اے جنٹلمین ، ریس 3 اور جڑواں ۔ 2 شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like