Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز جانباز ہندوستان کے ، کی اداکارہ ریجینا کیسینڈرا

ریجینا کیسینڈرا

فلمی ڈسک، 25 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویب سیریز راکٹ بوائز، فنگر ٹِپ اور شورویر ، جیسی ویب سیریز سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچا چکی تجربہ کار اداکارہ ریجینا کیسینڈرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ساؤتھ فلم انڈسٹری سے کیا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZEE5 (@zee5)

 

اب اداکارہ ریجینا ویب سیریز جانباز ہندوستان کے، میں آئی پی ایس کے کردار میں نظر آنے والی ہیں-

ویب سیریز جانباز ہندوستان کے ، ایک ایکشن تھریلر سیریز ہے جس میں اداکارہ ریجینا کے علاوہ برون سوبتی، سومیت ویاس میتا وششت اور چندن رائے اہم کردار میں ہے- اسے پروڈیوس جگیرناوت پروڈکشن اور ڈائریکٹ نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ سریجیت مکھرجی نے کیا ہے-

 

 

ایک انٹرویو میں اداکارہ ریجینا کیسینڈرا نے کہا کہ اگر ہم مواد کی بات کریں تو شاید میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ مواد میں کوئی کمی رہ گئی ہے۔ اگر آپ دیکھیں تو او ٹی ٹی پر ایسے بہت سے سارے ہندی اوریجنل شوز ہیں، جو بہت مشہور ہوئے ہیں اور لوگ اسے دیکھ کر کہتے ہیں واہ، یہ بہت اچھا شو تھا-

 

 

 

وہ شوز صرف ہندی میں ہوتے ہیں۔ میں ہندی فلم انڈسٹری اور وہاں جو لوگ کام کررہے ہیں انکے بارے میں ذیادہ جانتی نہیں ہوں- مگر ہوسکتا ہے یہ ایک دور ہو- اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ ہندی مواد میں کوئی کمی رہی ہے-

 

 

جانباز ہندوستان کے ، میں ایک آئی پی ایس کا کردار نبھانا میرے لیے کافی مشکل تھا، ایسے رول کو پورے پرفیکشن کے ساتھ نبھانا ہوتا ہے- میں نے اس کردار کو نبھانے سے پہلے پوری ریسرچ کی تھی-

 

میں نے کئی خاتون آئی پی ایس آفیسرس کے انٹرویو دیکھے تھے، جب میں انٹرویو دیکھ رہی تھی تو میں اس بات پر توجہ کی کہ انہوں نے کیسے اپنی زندگی کو بیلنس کیا ہوا ہے- ایک افسر والی زندگی اور ایک نجی زندگی دونوں کو انہوں نے کیسے متوازن کیا ہوا ہے-

 

 

مجھے اس ویب سیریز کی کہانی شروع سے ہی بہت دلچسپ لگی، اس میں میرا کردار ایک ایسی خاتون آئی پی ایس افسر کا ہے جو ایک ماں اور بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کرداروں کو نبھا رہی ہے- سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ سیریز ایک سچے واقعے پر مبنی ہے-

 

یہ جو کردار میں نبھا رہی ہوں وہ میرے کیریئر کی بہت اچھی اسٹیج پر میرے پاس آیا- میں مارصل آرٹ کی تربیت لے چکی ہوں اور میں نے ایک تیلگو فلم میں پولیس ٹرینی کا رول نبھایا تھا، جس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا تھا-

 

 

 

اداکارہ ریجینا کیسینڈرا کی پیدائش 13 ڈسمبر 1990 کو مدراس میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ایک ماڈل ہے- انہوں نے چنئی سے تعلیم حاصل کی- اداکارہ نے سال 2005 میں تامل فلم کنڑا نال مودھال سے شروعات کی-

 

 

 

اداکارہ کی خاص دوست راکل پریت سنگھ ہے- اداکارہ نے تامل، تیلگو ملیالم زبانوں کی فلموں میں کام کرچکی ہے-