Type to search

ٹیکنالوجی

آئی ٹیل کا ویژن 2 اسمارٹ فون 4000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہندوستان میں لانچ

آئی ٹیل ویژن 2

ٹیکنالوجی ڈسک، 29 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی ٹیل نے ویژن 2 اسمارٹ فون لانچ کیا، آئی ٹیل ویژن 1 کے اپ گریڈ کے طور لانچ کیا گیا ہے۔ نئے آئی ٹیل ویژن 2 میں پنچ ہول کٹ آوٹ ولا ڈسپلے اور ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ ویژن 2 کو ہندوستان میں 7499 روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔ فون 4000ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہے۔

فون میں 13 میگا پکسل کا ٹرپل ریئر کیمرا دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کی بات کریں تو اس میں 2جی بی ریم اور 32جی بی اسٹوریج کے ساتھ اینڈروئیڈ 10 (گو ایڈیشن) ہے۔

آئی ٹیل ویژن 2 کو دو گریڈینٹ ٹون میں پیش کیا گیا ہے۔ جن میں گریڈیشن گرین اور ڈیپ بلو کلر آپشن شامل ہے۔

آئی ٹیل ویژن 2 کی قیمت

آئی ٹیل ویژن 2 کی قیمت ہندوستان میں 7499 روپے ہے۔ جس میں 2جی بی ریم اور 32جی بی اسٹوریج ویرینٹ شامل ہے۔

آئی ٹیل ویژن 2 فون کو خاص طور سے اڑان اور آف لائن اسٹورس پر دستیاب کرایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کے ساتھ وی آئی پی آفر ملے گا۔ آفر میں 100 دنوں کے اندر خراب اسکرین کو ایک بار مفت بدلا سکتے ہیں۔

آئی ٹیل ویژن 2 فون کو گریڈیشن گرین اور ڈیپ بلوکلر والے دو الگ آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔

آئی ٹیل ویژن 2 کے اسپیسیفیکیشنس

ڈوئل سم ۔ نینو

فون میں 16.76 سنٹی میٹر (6.6 انچ) ایچ ڈی+ 720-1600 پکسل آئی پی ایس ڈاٹ۔ان ڈسپلے

فون اینڈروئیڈ 10 (گو ایڈیشن) پر کام کرتا ہے۔

آسپیکٹ ریشو 20:9 ، پیک برائٹنس 450 نٹس

اسکرین ٹو باڈی ریشو 90 فیصد

فون میں 1.6گیگا ہرٹز کلاک اسپیڈ سے لیس اوکٹا کور پروسیسر

حالانکہ کمپنی نے چیپ سیٹ کی معلومات شیئر نہیں کی۔

فون میں ریم 2جی بی

آئی ٹیل ویژن 2 فون کے کیمرا فیچرس

فون میں اے آئی ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ

پرائمری سینسر 13 میگا پکسل

میکرو لینس اور ڈپتھ سینسنگ سینسر 2 میگا پکسل

ایل ای ڈی فلیش

سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ایف/2.0 اپرچر سے لیس 8 میگا پکسل کیمرا سینسر

کیمرا کو ڈسپلے میں ہول۔پنچ کٹ آوٹ میں سیٹ کیا گیا

آئی ٹیل ویژن 2 فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس

فون میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری

کمپنی کے دعوی کے مطابق فل چارج میں 7 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک

میوزک پلے بیک 35 گھنٹے

کالنگ 25 گھنٹے، اور اسٹینڈ بائی ٹائم 300 گھنٹے کی صلاحیت

فون میں 32جی بی اسٹوریج

اضافی اسٹوریج کے لیے ایس ڈی کارڈ سلاٹ

اسٹوریج کو 128جی بی تک اضافے کی سہولت

فنگر پرنٹ سینسر اور فیس آن لاک فیچر

فون کی موٹائی 8.3ایم ایم سپر سلم یونی باڈی ڈیزائن

ڈوئل ایکٹیو 4جی

کنیکٹیویٹی کے لیے وی او وائی فائی،

جی پی ایس، اور بلوٹوتھ

Tags: