Type to search

ٹیکنالوجی

آئی ٹیل میجک 2 4جی فون کفایتی قیمت کے ساتھ لانچ

آئی ٹیل میجک 2 4جی

ٹیکنالوجی ڈسک، 17 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی ٹیل نے اپنا نیا آئی ٹیل میجک 2 4جی فیچر والا فون ہندوستان میں 2349 روپے میں لانچ کردیا گیا ہے- فون کا ڈسپلے 2.4 انچ کا ہے۔ اور فون میں 1900ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

ٹرانسیون ہولڈنگز کی ذیلی کمپنی آئی ٹیل نے اپنی میجک سیریز کے تحت اس فون کو لانچ کیا ہے- میجک سیریز کا یہ پہلا فون ہے جس میں ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی کا سپورٹ دیا گیا ہے-

جیو کے بعد ، نوکیا ، انٹیکس اور مائیکرو میکس جیسی کمپنیوں نے بھی اپنے فیچر فون کو 4جی سپورٹ کے ساتھ لانچ کیا اور اب اسمارٹ فون برانڈ آئی ٹیل نے اپنا پہلا 4جی فیچر فون ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ اس میں ہاٹ سپاٹ تھتیرنگ کے لیے وائی-فائی کنیکٹیویٹی کا بھی سپورٹ دیا گیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کو انٹرنیٹ ڈیٹا شیئر کرنے کے لیے ایک موڈیم کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-

آئی ٹیل میجک 2 4جی فون میں 4جی کنیکٹوٹی ، لمبی بیٹری اور وائی فائی ہاٹ اسپاٹ جیسے فیچرس ہیں، فون کی قیمت 2349 روپے ہے، ایسے میں اسکا مقابلہ جیو فون اور جیو فون 2 سے ہے-

یہ اس فیچر کے ذریعہ ایک بار میں 8 ڈیوائس کے ساتھ ڈیا شیئر کرسکتا ہے-

کی پیڈ میں “صفر: کو دبانے پر کنگ وائس فنکشن آن ہوجاتا ہے-

فون میں9 زبانیں سپورٹ کرتی ہیں جن میں ہندی ، انگریزی ، پنجابی ، گجراتی جیسی ہندوستانی زبانیں شامل ہے-

آئی ٹیل میجک 2 4جی کی قیمت اور دستیابی
ماڈل آئی ٹی9210 کی قیمت 2349 روپے ہے، فون بلیک اور بلو کلر آپشن میں دستیاب ہے-

آئی ٹیل میجک 2 4جی کے اسپیسیفیکیشن
فون (2.4 انچ) ، 6.1 سنٹی میٹر کا ہے
کیو وی جی اے کروڈ ڈسپلے
فون میں لفانومریک کی، موجود
ڈسپلے کے نیچے کیپاسٹیو بٹن

کیمرا فیچر کی بات کریں تو 1.3 میگا پکسل کا سنگل کیمرا
ریزولوشن 240-320 ، ریزولوشن ٹائپ – کیو وی جی اے
بیک پینل میں ایل ای ڈی فلیش
فون میں یو این آئی ایس او سی ٹائیگر ٹی117 چپ سیٹ
فون 4جی سہولیات کے لیے ڈیزائن
ڈوئل 4جی سم
ریم 64 ایم بی
اسٹوریج 128 ایم بی
ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 64 جی بی تک اضافہ کی سہولت

آئی ٹیل میجک 2 4جی فون کے دیگر فیچرس
فون میں 2جی ، 3جی اور 4جی سپورٹ
بلوٹوتھ وی2.0
فون میں ٹیکس ٹو اسپیچ فیچر موجود
دو ہزار رابطوں (فون نمبرس) محفوظ کرنے کی سہولت
ایس ایم ایس 500 سے ذائد
ایم ایم ایس 250 سے زائد
ٹارچ لائٹ ، ون ٹچ میوٹ ، ریکارڈنگ
وائرلیس ایف ایم ریڈیو
کال ریکاڈنگ کے لیے آٹو کال ریکاڈر
فون میں 8 پہلے سے موجود گیمز ہیں
فون میں 9 زبانیں موجود

آئی ٹیل میجک 2 4جی فون کی بیٹری کے فیچرس
فون میں 1900ایم اے ایچ کی بیٹری
اسٹینڈ بائی ٹائم قریب 24 دن (576 گھنٹے)
ٹاک ٹائم 4جی – 30 گھنٹے
ٹاک ٹائم 2جی – 33 گھنٹے
ایف ایم ریڈیو – 48 گھنٹے – بغیر سم
میوزک پلیئر – 18.5 گھنٹے – بغیر سم