Type to search

ٹیکنالوجی

آئی ٹیل اے23 پرو ہندوستان میں 4999 روپے میں لانچ

آئی ٹیل اے23 پرو

ٹیکنالوجی ڈسک، 28 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی ٹیل نے اپنے نئے اسمارٹ فون آئی ٹیل اے23 پرو کو ہندوستان میں انٹری-لیول 4جی اسمارٹ فون کے طور پر لانچ کیا گیا ہے-

آئی ٹیل اے23 پرو ایک انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جسکی قیمت 4999 روپے ہے لیکن ریلائنس جیو کے آفر کے ساتھ آئی ٹیل اے23 پرو کو صرف 3899 روپے میں خریدا جاسکتا ہے-

 

فون میں 2400 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے- اور یہ صرف ایک ہی ریم اور اسٹوریج کنفیگریشن میں آتا ہے اور گراہکوں کو خریدنے کے لیے دو کلر آپشن ملیں گے-

آئی ٹیل اے23 پرو کو اینڈروئیڈ 10 (گو ایڈیشن) کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے- انٹری-لیول فون ہونے کے ناطے، ڈسپلے کے چاروں طرف موٹے بیزلس شامل ہے-

جس میں ٹاپ بیزل میں سیلفی کیمرا سیٹ کیا گیا ہے- آئی ٹیل اے23 پرو کا ریٹیل قیمت 4999 روپے ہے، لیکن ریلائنس جیو خصوصی آفر کے تحت ریلائنس آن لائن اور آف لائن اسٹورس پر اس فون کو کم قیمت میں خریدنے کا موقع دیا جارہا ہے-

آئی ٹیل اے 23 پرو کی قیمت
فون کی قیمت تو 4999 روپے ہے لیکن ریلائنس جیو آفر کے ساتھ فون کو 1 جون سے ریلائنس ڈیجیٹل ویب سائٹ ، مائی جیو اسٹورس اور ریلائنس ڈیجیٹل اسٹورس سے جیو نیک ورک کے ساتھ 3899 روپے میں خریدا جاسکتا ہے-

آئی ٹیل اے23 پرو کی ہندوستان میں قیمت 4999 روپے ہے- اس قیمت میں یوزر کو 1 جی بی ریم اور 8جی بی اسٹوریج ملے گی- فون لیک بلیو اور سفائر بلیو کلر میں فروخت ہوگا-

آئی ٹیل اے 23 پرو کے اسپیسیفیکیشنس
ڈوئل سم – نینو
اینڈروئیڈ 10 گو ایڈیشن پر کام کرتا ہے
فون میں 5 انچ
ریزولوشن – 854-480 پکسل، ایف ڈیبلو وی جی اے
ایل سی ڈی ٹائپ – ٹی این
پکسل ڈیٹنسٹی 196 پی پی آئی
کواڈ کور یونیساک ایس ی 9832ای چپ سیٹ
کلاک اسپیڈ 1.4گیگا ہرٹز
فون میں 1جی بی ریم
اسٹوریج 8جی بی
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 32جی بی کی سہولت

آئی ٹیل اے 23 پرو کے کیمرا اور دیگر فیچرس
سنگل 2 میگا پکسل ریئر کیمرا
سیلفی کے لیے 0.3 میگا پکسل کیمرا
ڈوئل سم 4جی
وائی فائی ، وی او ایل ٹی ای
جی پی ایس، بلوٹوتھ 4.2
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم
مائیکرو یو ایس بی پورٹ
ایکسیلیومیٹر
پروکسیمیٹی سینسر
فیس آن لاک فیچر دیا گیا ہے-
فون میں فنگر پرنٹ سینسر نہیں ہے
فون کی بیٹری 2400 ایم اے ایچ
فون میں پاور سیونگ موڈ ہے
فون کی لمبائی 14.5 سنٹی میٹر
چوڑائی 7.4 سنٹی میٹر
اور موٹائی 1 سنٹی میٹر
جبکہ فون کا وزن 156 گرام ہے-