Type to search

بین الاقوامی

کورونا وائرس: اٹلی میں کورونا وائرس سے 25 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک

دہلی،23اپریل (اے ایف پی) دنیا بھر میں کورونا بحران لگاتار بڑھت ہی جا رہا ہے۔ چین سے شروع ہوئے کوویڈ 19 نے دنیا میں قہر برپا کر رکھا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اٹلی میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔

وہیں دنیا بھر میں ایک لاکھ 80 ہزار سے ذیادہ لوگوں کی موت دنیا بھر میں اس وائرس سے ہوچکی ہے۔ اس مرض کا سب سے ذیادہ اثر یوروپ پر دیکھا جارہا ہے۔ وہیں امریکہ میں اب تک 45،153 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپسین میں 21،717، فرانس میں 21،340 اور برطانیہ میں 18،100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک 652 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے ہندوستان میں بھی سبھی بڑے شہر کو اپنی زرد میں لے لیا ہے۔

Tags:

You Might also Like