Type to search

بین الاقوامی

پانی میں ڈوب رہا ہے یوروپ کا شہر وینس

وینس/12جولائی(اردوپوسٹ) دنیا کے سب سے خوبصورت شہروں میں شمار وینس دھیرے۔دھیرے پانی میں ڈوب رہا ہے۔ یہاں کچھ علاقوں میں ملٹی اسٹوری بلڈنگوں میں سے ایک منزل تک ڈوب گئی ہے۔ پیڑیوں سے یہاں رہ رہے لوگوں کے سامنے انکا پیارا شہر،انکا گھر سب ڈوبنے کو تیار ہے۔ وینس شہر آخر کیوں ڈوب رہا ہے۔؟
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ماڈرن سیٹلائٹ کی مدد سے سائنسدان زمین پر ہورہے چھوٹے چھوٹے بدلاؤ پر نظر رکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں اٹلی کے شہر وینس کے بارے میں آج سے قریب تین ۔چار سال پہلے ہی یہ تشویش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال یہ شہر قدرتی طور سے ہی 0.8 سے لیکر 1ملی میٹر تک ڈوب رہا ہے۔

اٹلی کا شہر وینس

 

سائنسدانوں نے اسکے قدرت کو نہیں بلکہ انسان سرگرمیوں کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس بدلاؤ سے وینس کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ساتھ ہی ہر سال یہاں کے لوگوں کے سامنے سیلاب اور تباہی کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔
انڈیپنڈنٹ نیوز پیپر میں 2017 میں چھپی گلوبل وارمنگ رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر یوروپ میں گلوبل وارمنگ کا خطرہ کم نہیں کیا گیا تو ایک صدی کے اندر وینس کے پانی کے اندر چلا جائے گا۔
اخبار میں شائع کردہ تحقیق کے مطابق یہ قدیم اور قابل ذکر شہر سیلاب میں ڈووب جائے گا کیونکہ بحیرہ روم میں پانی کی سطح 2100 سے پہلے 140 سنٹی میٹر تک بڑھنے کا انداز ہے۔