Type to search

بین الاقوامی

اسرائیل کے وزیر دفاع کا دعویٰ ہے – تیار ہوگئی کوویڈ ۔19 کی ویکسین، وائرس کو جسم میں کرئے گا بے اثر

اسرائیل، 6مئی (پی ٹی آئی) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے درمیان اسرائیل کے وزیردفاع نفتالی بینیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے اہم حیاتیاتی تحقیقی ادارے کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے لئے اینٹی باڈی تیار کرنے میں ایک “اہم پیشرفت” حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ٹیکے کی تیاری کا مرحلہ پورا کرلیا ہے۔ اور اب اسکے پیٹنٹ اور بڑے پیمانے پر امکانی پیداوار کے بارے میں کام چل رہا ہے۔ بینیٹ نے پیر کو نیس زیونا میں، اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجیکل ریسرچ(آئی آئی بی آر) کی لیاب کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے لئے ایک ویکسین تیار کرنے کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اینٹی باڈی وائرس پر اٹیک کرتا ہے اسے جسم میں بے اثر کردیتا ہے۔ بیان کے مطابق اینٹی باڈی کو تیار کرنے کا کام پورا ہوچکا تھا اور انسٹیوٹیٹ اسے پٹینٹ کرانے کے مرحلے میں ہے۔ اس عمل کے اگلے مرحلے میں، محقیقین بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطہ کریں گے تاکہ تجارتی پیمانے پر اینٹی باڈی کی پیداور کی جاسکے۔ وزیردفاع نے کہا، مجھے اس اہم کامیابی کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین پر فخر ہے۔ انکی تخلیقی صلاحیتوں نے اس کامیابی کی راہ ہموار کردی۔

Tags:

You Might also Like