Type to search

ٹی وی اور فلم

اشیتا چوہان برتھ ڈے اسپیشل : اپنے کام سے بالی ووڈ میں جگہ بنائی

اشیتا چوہان

فلمی ڈسک، 14 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اور ماڈل اشیتا چوہان آج اپنا برتھ ڈے منارہی ہے۔ انہوں نے سال 2007 میں آئی ہندی فلم آپ کا سرور سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا- جس میں ہمیش رشمیا لیڈ رول میں تھے-

اشیتا چوہان 14 ستمبر کو 1999 کو پونے میں پیدا ہوئی- انہوں نے اپنی ایکٹینگ کیرئیر کی شروعات سال 2007 اور 2008 میں آئی فلم آپ کا سرور ، ہائی جیک سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی- اشیتا چوہان نے بالی ووڈ میں ڈیبیو سال 2018 میں آئی مشہور ڈائریکٹر انیل شرما کی فلم جنیئس سے نواز الدین صدیقی اور اتریکش شرما کے ساتھ کی- انکی ایکٹینگ کو لوگوں نے خوب سراہا تھا-

 

اشیتا چوہان نے اپنی پڑھائی ممبئی سے ہی کی ہے- وہ فلموں میں آنے سے پہلے ماڈلنگ میں ہاتھ آزما چکی ہے-

انہوں نے فلم ہائی جیک میں بھی کام کیا- اسکے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو انیل شرما کی جنیئس میں بطور نندنی چوہان کام کیا-

اشیتا چوہان چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کئی ٹی وی کمرشل اشتہارات میں کام کیا ، جن میں فاچون کوکنگ آئل، چندریکا صابن، ڈیٹول لیکوڈ ہینڈ واش، کولگیٹ، میڈیمیکس صابن، میڈی کیر شیمپو، ریجوائس شیمپو، نیسلے، اور چند اشتہارات میں کام کیا- وہ لڑکیوں کے کپڑوں کے لیے پیپرمنٹ برانڈ کی برانڈ ایمبیسڈر بنی-

اشیتا نے سال 2017 میں آپ کا سرور، سال 2008 میں ہائی جیک، سال 2014 میں آشا بلیک (تامل-ملیالم)، اور سال 2018 میں جینیئس میں کام کیا-

کبھی اشتہارت میں دیکھنے والی چھوٹی سی لڑکی اشیتا چوہان آج خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کررہی ہے- وہ آج بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ہے- اشیتا چوہان سوشل میڈیا پر کافی ایکیٹو رہتی ہے- وہ اپنی ہر ایکٹیویٹی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتی ہے-

انکے پسنیدہ اداکارہ دپیکا پاڈوکون ہے اور جبکہ اداکار میں رنبیر کپور ہے- انہیں گھومنے کا شوق ہے اور انہیں لندن، اٹلی اور پیرس پسندیدہ مقامات ہے- اشیتا چوہان کو ڈانس کرنا اور پینٹنگ کرنے کا کافی شوق ہے- اشیتا چوہان اٹالین کھانا کافی پسند ہے-
چار سال کی عمر میں پہلا اشہتار ایکرون کلرس کے لیے کیا تھا-