Type to search

اسپورٹس

گیند پر تھوک کا استعمال نہ کرنے پر ایشانت شرما تیار

ishant-sharma not-to-use-of-saliva

اسپورٹس ڈسک،19مئی (آئی اے این ایس) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے تیز گیند باز ایشانت شرما نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگا تو کھلاڑیوں کو نئے قواعد کو اپنانے کے لیے تیار رہنا ہوگا، کرکٹ کا واپسی پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے گیند کو چمکانے کے لیے تھورک اور پیسنے کے استعمال کو بند کرنے کی باتیں چل رہی ہیں۔

ایشانت نے حالانکہ کہا کہ وہ اس بارے میں ذیادہ سوچ نہیں رہے ہیں اور اس وقت موجودہ وقت میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، ‘ہم جانتے ہیں کہ کرکٹ میں کچھ تبدیلیوں کو لیکر بات چیت ہو رہی ہے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز نئے اصولوں کے عادی ہوجائیں گے۔ چاہے وہ یہ جو کچھ بھی ہو. اگر تھوک کا استعمال بند ہوتا ہے تو آپ اپنی خواہش کے مطابق گیند چمکا نہیں پائیں گے، لیکن اسکا کوئی متبادل نہیں ہے آپ کو اسکا عادی ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا، لیکن ایمانداری سے کہوں تو میں ان سب چیزوں کے بارے میں ذیادہ سوچ نہیں رہا، مجھے لگتا ہے کہ موجودہ میں رہنا ضروری ہے بجائے ذیادہ دور کی سوچنے، ایشانت نے مانا کہ وہ لاک ڈاؤن کے شروع میں کافی پریشان تھے۔ لیکن نظم و ضبط میں رہنے کے لیے انہوں نے اپنا پروگرام بدل لیا۔