Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشان خان اور ازابیل لیئٹ کا نیا گانا تم سا نہیں کا ویڈیو ریلیز

تم سا نہیں گانا

فلمی ڈسک، 3 جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بوبی خان کی ہدایت میں بنا میوزک ویڈیو تم سا نہیں ، ریلیز ہوگیا ہے، گانے میں گلوکار ایشان خان اور بالی ووڈ اداکارہ ازابیل لیئٹ نظر آرہے ہیں-

سنگر ایشان اپنے فینس کے لیے ایک بار پھر سے ایک نیا گانا لیکر آئے ہیں- اس گانے میں ایشان خان بالی ووڈ اداکارہ ازابیل لٹے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے-

 

 

اس میوزک ویڈیو کے بارے میں ازابیل لیئٹ نے کہا، یہ گانا بہت ہی خوبصورت ہے جو جذبات سے بھرپور ہے-

وہیں اگر ویڈیو کی بات کریں تو میوزک ویڈیو تم سا نہیں، کی شروعات ایک بچی سے ہوتی ہے- ایکٹر ویڈیو میں اپنی بیٹی کو جگاتے ہوئے اپنی اہلیہ کو یاد کرتے ہیں- اسکے بعد ایکٹر اپنی یادوں میں کھو جاتے ہیں-

 

تم سا نہیں گانے کو بوبی خان نے ہدایت دی ہے۔ ازابیل لیئٹ اور ایشان خان کا ویڈیو تم سا نہیں گانے کو لیونگ واٹر میوزک نے اس گانے کو لکھا اور آواز دی ہے-

تم سا نہیں گانا کو بی-لائیو میوزک اور ورشا کوکریجہ کے لیبل کے تحت تیار کیا ہے-

اس ٹریک کو مہیش ککریجہ نے کمپوز کیا ہے اور بی-لائیو میوزک ، سنجے ککریجہ اور ریمو ڈی سوزا نے پیش کیا ہے- یہ گانا بی-لائیو میوزک کے یوٹیوب چینل اور مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے-

بتادیں کہ ایزابیل کی پیدائش 1 ستمبر 1990 کو جواؤ پیسوا میں ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی-
ایزابیل نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 2012 میں ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم تلاش سے کی تھی-

بتادیں کہ ایشان خان کی پیدائش مدھیہ پردیش میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی ، انہوں نے گریجویشن کیا ہے، انہیں پہلی مرتبہ کالج کی فریشر پارٹی میں انہیں گانا گاتے ہوئے نوٹس کیا گیا تھا، اسکے بعد وہ فیصلہ کیا کہ وہ کیریئر میں گلوکار بنیں گے-

سال 2013 میں انہوں نے ایک گانا یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا جو ہٹ رہا- ناگپور کے رہائشی انکے بھائی نے انہیں ناگپور آکر قسمت آزمانے کو کہا، سال 2019 میں انہوں نے انڈور اسٹیڈیم ناگپور سٹی ویلفیر شو میں ہندی فلم کا گانا ہما ہما پر پرفارم کیا-

سال 2019 میں انہوں نے پنجابی گانے “لکا بوم بوم” میں نظر آئے- اسکے بعد وہ ایک اور پنجابی گانے میں ٹی وی ادکارہ اویکا گور کے ساتھ ، “ڈوگی” میں نظر آئے-

Tags:

You Might also Like