Type to search

Uncategorized

ایشا کوپیکر برتھ ڈے اسپیشل : آئٹم نمبر سے بالی ووڈ میں نام کمایا

ایشا کوپیکر

فلمی ڈسک، 19ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر آج اپنی 44 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بالی میں اپنی زبردست اداکاری سے پہچان بنانے والی ایشا آج گمنامی میں ہے۔ انہوں نے ہندی فلموں میں آئٹم نمبر سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ایشا کوپیکر کی پیدائش 19 ستمبر 1976 کو مممبئی کے ماہیم میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور سیاستداں اور ماڈل ہے- وہ ہندی، تامل ، تیلگو ، کنڑ اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کرتی ہیں-

ایشا کوپیکر کونکنی خاندان سے ہے- انکا ایک چھوٹا بھائی ہے- انہوں نے رامنارائن رویہ کارلج سے لائف سائنس میں گریجویشن کیا ہے-

فلم کرشنا کاٹیج کے گانے بے پناہ پیار ہے آجا ، گانے آج بھی ناظرین کے زبان پر ہے- ایشا کوپیکار نے اپنے کالج کے دنوں میں ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا جسکی بنیاد پر انہیں کئی برانڈ کے اشتہاروں میں کام کرنے کے آفر ملنے لگے-

سال 1995 میں مس انڈیا کنٹیسٹ میں ایشا نے حصہ لیا، اس میں وہ مس ٹیلینٹ کراؤن کے لیے منتخب ہوئی ، اسی کے بعد سے ایکٹینگ فیلڈ میں انکی شروعات کی بحث ہونے لگی-

ایشا نے ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سال 1995 میں ، ایشا نے ایک فوٹو شوٹ میں زیر بحث آنے کے بعد مس انڈیا میں حصہ لیا جہاں انہوں نے مس ٹیلنٹ کا تاج جیت لیا۔

شروعات میں ایشا کو ایک ہندی فلم کے لیے سائن کیا گیا لیکن یہ بند ہوگئی، اسکے بعد انہوں نے 1998 میں تلگو فلم چندرلیکھا سے فلمی ڈیبیو کیا،

حالانکہ تب تک ایشا کو ہندی سینما میں موقع نہیں ملا تھا- اسکے بعد انہوں نے کنڑ ، تلگو ، تامل اور مراٹھی زبانوں کی کئی فلموں میں کام کیا ہے-

ایشا کوپیکر نے دو سال بعد اپنی پہلی بالی ووڈ فلم فضا میں کرشمہ او ریتک روشن کے ساتھ کام کیا تھا- اسکے بعد پرکاش جھا کی فلم راہل میں انکا آئٹم نمبر دیکھا-

اسکے بعد انہوں نے قیامت ، دل کا رشتہ، کمپنی، ایک ویوا ایسا بھی، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ، جیسے فلموں میں کام کیا-

بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ ایشا کوپیکار تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ ہے، کئی بار وہ اپنے ٹیلنٹ کو لوگوں کے سامنے پیش بھی کرچکی ہے،

تمام لوگوں کی طرح ایشا کوپیکار بھی نمبرلوجی میں کافی یقین رکھتی ہے، سال 2009 میں ایشا نے ٹمی نارنگ سے شادی کی اور انہیں تین سال کی بیٹی بھی ہے-

ایشا بھلے ہی بالی ووڈ میں ذیادہ نام نہ کما پائی لیکن اب وہ کڑوڑں کی جائیدا کی مالکن ہے- اتنا ہی نہیں ایشا کوپیکر سیاست میں بھی ایکیٹو ہے-

بالی ووڈ میں 10 سال تک جدوجہد کے بعد بھی ایشا کوئی خاص کمال نہیں کرپائی، فلموں میں نہ چل پانے کی وجہ سے انہوں نے اشٹیج شو اور ویڈیو البم میں بھی کام کیا-

ایشا کوپیکر نے کئی آئٹم نمبرس بھی کیے- جس میں بچ کے تو رہنا، آج بھی ہٹ ہے- اس گانے کے بعد سے ہی انہوں خلاس گرل، کے نام سے پکارا جانے لگا-

ایشا کوپیکر نے پیار عشق اور محبت، کمپنی، کانٹے، پنجر، دل کا رشتہ، ڈرنا منع ہے، ایل او سی کارگل، ردراکش، کرشنا کاٹیج، ہم تم، گرل فرینڈ، ایک سے بڑھ کر یک، انتقام-دی پرفیکٹ گیم، کیا کول ہیں ہم، ڈی، میں نے پیار کیوں کیا؟، ڈرنا ضروری ہے، 36 چائنا ٹاؤن، ڈان، حسینہ، سلام عشق، ڈارلینگ، ہیلو، ایک ویلین، رب نے بنا دی جوڑی، رائٹ یا رانگ جیسے ہندی فلموں میں نظر آئی اسکے علاوہ انہوں نے کئی تیلگو، تامل، کنڑ اور مراٹھی فلموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھایا-

انہوں نے آلٹ بالاجی اور زی5 کی سال 2019 میں آئی ویب سیریز فیکسر میں بھی کام کیا-

Tags:

You Might also Like