Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشا کوپیکر نے وائرس کو لیکر اپنے فینس دی نصحیت، کہا احتیاط برتے

فلمی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ڈر کا ماحول ہے اور ہندوستان بھی اس سے الگ نہیں ہے، حکومتیں اسے لیکر کافی واقف ہے اور لوگوں میں شعور بیداری مہم چلا رہی ہے، کئی شخصیات نے شوٹنگ تک بند کردی ہے اور وہ بھی فینس کے درمیان شعور بیدار کررہے ہیں، اداکارہ ایشا کوپیکارتو یاد ہی ہونگی، وہی انہوں نے اجے دیوگن کی فلم کمپنی میں سپر ہٹ کھلاس آئٹم گانا کیا تھا اور اسکے بعد انہیں کھلاس گرل کے نام سے جانا جانے لگا تھا، انہوں نے بھی فینس سے خوشیاں باٹنے اور گھر پر رہنے کی اپیل کی،

ایشا کوپیکار نے اپنے کالج کے دنوں میں ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا جسکی بنیاد پر انہیں کئی برانڈ کے اشتہاروں میں کام کرنے کے آفر ملنے لگے- سال 1995 میں مس انڈیا کنٹیسٹ میں ایشا نے حصہ لیا، اس میں وہ مس ٹیلینٹ کراؤن کے لیے منتخب ہوئی ، اسی کے بعد سے ایکٹینگ فیلڈ میں انکی شروعات کی بحث ہونے لگی-
شروعات میں ایشا کو ایک ہندی فلم کے لیے سائن کیا گیا لیکن یہ ڈبہ بند ہوگئی، اسکے بعد انہوں نے 1998 میں تلگو فلم چندرلیکھا سے فلمی ڈیبیو کیا، اسکے بعد انہوں نے کنڑ ، تلگو ، تامل اور مراٹھی زبانوں کی کئی فلموں میں کام کیا ہے-

ایشا نے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات ریتیک روشن اور کرشمہ کپور کی فلم فضا سے کی، اسکے بعد انہوں نے قیامت ، دل کا رشتہ، کمپنی، ایک ویوا ایسا بھی، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ، جیسے فلموں میں کام کیا- بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ ایشا کوپیکار تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ ہے، کئی بار وہ اپنے ٹیلنٹ کو لوگوں کے سامنے پیش بھی کرچکی ہے، تمام لوگوں کی طرح ایشا کوپیکار بھی نمبرلوجی میں کافی یقین رکھتی ہے، سال 2009 میں ایشا نے ٹمی نارنگ سے شادی کی اور انہیں تین سال کی بیٹی بھی ہے-

Tags:

You Might also Like