Type to search

ٹی وی اور فلم

عرفان کو جگا جاسوس میں ملا تھا رنبیر کے والد کا رول، اس لیے نہیں کرپائے فلم

irrfan-in-jagga-jasoos

ممبئی ، 11 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار عرفان خان نے اس دنیا کو الوداع کہے دیا ہے۔ 29 اپریل کو ان کا انتقال ہوگیا۔ عرفان نے اپنی اداکاری کے دم پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی کام کیا۔ بالی ووڈ فلموں میں ان کی اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حال ہی میں ہدایتکار انوراگ باسو نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس کے لئے عرفان خان سے رجوع کیا گیا تھا۔ ممبئی مرر کو دئے گئے ایک انٹرویو میں ، انوراگ باسو نے کہا- میں فلم جگگا جاسوس میں رنبیر کے والد کے کردار کے لئے عرفان سے رابطہ کیا۔ لیکن اس وقت وہ دوسری فلموں میں مصروف تھے۔

عرفان خان کی موت کے بعد انوراگ بسو نے انہیں یاد کیا ہے۔ انوراگ نے عرفان کے ساتھ فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ میں کام کیاتھا۔ انوراگ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار عرفان خان کو رنبیر کپور کے والد کے کردار کی پیش کش کی تھی حالانکہ عرفان اس وقت یہ کردار ادا نہیں کرسکے تھے۔

انوراگ بسو نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’جگا جاسوس‘ میں رنبیر کے والد کے کردار کے لئے عرفان سے رابطہ کیا تھا لیکن اس وقت وہ اپنی دوسری فلموں میں مصروف تھے۔ چونکہ ’جگا جاسوس‘ کی تاریخیں طے ہوچکی ہیں لہذا عرفان یہ کردار ادا نہیں کرسکے۔

عرفان نے انوراگ بسو سے ’لائف ان اے میٹرو‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انوراگ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ابھی بھی’لائف ان اے میٹرو‘ کا سیکوئل بنانا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ عرفان کے بغیر اب وہ یہ فلم بنائیں گے یا نہیں۔

Tags:

You Might also Like