Type to search

ٹی وی اور فلم

عرفان خان کی فلم انگریزی میڈم کا ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،14فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے زبردست اداکار عرفان خان لمبے وقت کے بعد انگریزی میڈم میں نظر آنے والے ہیں- لمبے وقت تک اپنا کینسر کا علاج کرانے کے بعد ایک بار پھر انکی اداکاری کا جادو اسکرین پر چھا گیا ہے- انکی فلم انگریزی میڈیم کا ٹریرلر ریلیز کردیا گیا ہے-

اس ٹریلر میں ایک ایسے والد کی کہانی نظر آرہی ہے جو اپنی بیٹی کو لندن میں ایڈمیشن کے لیے جی جان سے محنت کرنے میں لگا ہوا ہے- اس ٹریلر کو دیکھر کر آپ بھی یہی کیں گے کہ کینسر جیسی بیماری بھی ایک زبردست ایکٹر کو کمزور نہیں کرسکی-
عرفان خان پچھلے دو سال سے لندن میں نیرو اینڈوکرائن ٹیومر کا علاج کر رہے تھے۔ تب سے لگاتار سبھی انکے اچھی صحت کی دعا کررہے ہیں- اسی درمیان ٹریلر ریلیز ہونے کے پہلے اب انکا یہ وائس میسج انکے فینس کو صدمہ دے سکتا ہے-

Tags:

You Might also Like